خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 4 of 1067

خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 4

خطبات طاہر جلد۴ خطبه جمعه ۴ /جنوری ۱۹۸۵ء جار ہے ہیں یا کامیابی کے نشے میں مگن ہیں امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی باطن پر نظر ہے اور وہ یہ گواہی دیتا ہے کہ ان مخالفین کو جو بظاہر تمہیں خوش و خرم نظر آرہے ہیں بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ یہ اپنی کامیابی پر یقین رکھتے ہیں ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ان کو اپنی کامیابی کا کوئی یقین نہیں۔ان کے دلوں میں شکوک پیدا ہو چکے ہیں اور جو بڑھتے چلے جائیں گے اندرونی طور پر اپنی ناکامیوں کا دباؤ اتنی شدت اختیار کر جائے گا کہ قریب ہے کہ یہ دل پھٹ جائیں۔وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ تمہیں علم نہیں ہے اللہ جانتا ہے اور وہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ہے، باخبر بھی ہے اور اس کی در پردہ حکمتیں کارفرما ہوتی ہیں جو ظاہری آنکھ کو نظر نہیں آرہی ہوتیں اور اندرونی طور پر وہ نئے نئے کام دکھا رہی ہوتی ہیں۔ان حالات پر اگر غور کیا جائے جو ان آیات میں بیان ہوئے ہیں تو مومن کے لئے اس میں عظیم الشان خوشخبریاں ہیں اور ایسے وقت میں بھی تسکین کے سامان ہیں جب کہ بظا ہر مومن کے لئے اندھیرا ہے اور اس کے مخالف کے لئے روشنی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہارے لئے اندھیرے کا کوئی جواز نہیں ہے تم خدا کے نور میں پلنے والے لوگ ہو، خدا کی رحمتوں کا سایہ تمہارے اوپر ہے، تم اپنے دلوں کو دیکھو کہ ہر روز ان پر خدا کی رحمتیں تقویٰ کی صورت میں اور طہارت اور پاکیزگی کی صورت میں نازل ہوتی ہیں تم نئے نئے روحانی سفر کر رہے ہو بنتی روحانی فضاؤں میں پرواز کرنے لگے ہو، اگر تم ذرا سا بھی غور کرو تو تم جان لو گے کہ اس میں تمہاری کوشش کا دخل کو ئی نہیں محض خدا کا فضل ہے جو تم پر نازل ہورہا ہے اس کے بعد تمہارے لئے مایوسی کی کون سی گنجائش ہے اور جن کو تم خوش سمجھ رہے ہو اور جن کو تم فخر کرتا ہوا دیکھتے ہو ان کے دل کی حالت ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ ان کا یہ حال ہے اور دن بدن وہ اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔گذشتہ سال کے حالات اور واقعات کا جائزہ لیا جائے تو ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر جہت سے ہر سمت میں جماعت احمدیہ کا قدم آگے بڑھایا ہے۔کوئی ایک بھی شعبہ زندگی نہیں ہے جس میں جماعت احمدیہ نے گذشتہ سال نمایاں ترقی نہ کی ہو۔کوئی ایک بھی ملک ایسا نہیں ہے جس میں جماعت احمدیہ نے نمایاں ترقی نہ کی ہو۔پاکستان جیسے ملک میں جہاں جماعت کی ہر آزادی پہ پہرے بٹھا دیئے گئے ہیں وہاں بھی جماعت کی ہر تحریک نشو و نما پا رہی ہے اور پہلے سے آگے بڑھ رہی ہے۔