خطبات طاہر (جلد 4۔ 1985ء) — Page 1009
خطبات طاہر جلدم 1009 خطبه جمعه ۲۷/ دسمبر ۱۹۸۵ء وقف جدید کے مقاصد نیز نئے سال اور اس کے عالمگیر کرنے کا اعلان ( خطبه جمعه فرموده ۲۷ / دسمبر ۱۹۸۵ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: آج سے اٹھائیس برس پہلے ۱۹۵۷ء میں حضرت مصلح موعود نے وقف جدید انجمن احمدیہ کی بنیاد ڈالی۔یہ تحریک بنیادی طور پر دو اغراض سے جاری کی گئی۔پہلی غرض تو یہ تھی کہ پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں چونکہ یہ مکن نہیں تھا کہ ہر جگہ ایک مربی کو تعینات کیا جائے۔اس لئے وہاں خصوصاً نئی نسلوں میں تربیت کی کمزوری کے آثار ظاہر ہونے شروع ہوئے ، نہ صرف نئی نسلوں میں بلکہ تقسیم ہند کے بعد جولوگ نوجوان تھے وہ بھی کئی قسم کی معاشرتی خرابیوں کا شکار ہوئے اور بعض صورتوں میں وہ بنیادی طور پر دین کے مبادیات سے بھی غافل ہو گئے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود نے بشدت یہ محسوس کیا کہ جب تک کوئی ایسی تحریک نہ جاری کی جائے جس کا تعلق خالصۂ دیہاتی تربیت سے ہواس وقت تک دیہاتی علاقوں میں احمدیت کے مستقبل کے متعلق ہم بے فکر نہیں ہو سکتے۔چنانچہ جب حضور نے اس تحریک کا آغاز فرمایا تو اولین ممبران وقف جدید میں خاکسار کو بھی مقررفرمایا اور ان دنوں میں بیمار تھے لیکن بیماری کے باوجود ذہن ہر وقت اسلام کی ترقیات کے متعلق سوچتا رہتا تھا۔تو ابتدائی نصیحتیں جو مجھے کیں ان میں ایک تو یہی دیہاتی تربیت کی طرف توجہ دینے کے متعلق ہدایت تھی اور دوسرے ہندوؤں میں تبلیغ کی خاص طور پر تاکید کی گئی تھی۔بہر حال یہ پہلا مقصد