خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 427
خطبات طاہر جلد ۳ 427 خطبه جمعه اراگست ۱۹۸۴ء ابتلا میں جماعت کی مالی قربانی اور صبر کے نمونے خطبه جمعه ۱۰ را گست ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات کریمہ کی تلاوت فرمائی: وَكَايِّنُ مِنْ نَّبِيِّ قَتَلَ مَعَهُ رِبِيُّونَ كَثِيرٌ ۚ فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ وَمَا ضَعُفُوا وَمَا اسْتَكَانُوا وَاللهُ يُحِبُّ الصُّبِرِينَ وَمَا كَانَ قَوْلَهُمْ إِلَّا أَنْ قَالُوا رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ فَانهُمُ اللهُ ثَوَابَ الدُّنْيَا وَحُسْنَ ثَوَابِ الْآخِرَةِ وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (آل عمران : ۱۴۷- ۱۴۹) اور پھر فرمایا: سوره آل عمران کی یہ تین آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے ان میں ان اللہ والوں کا ذکر ہے جو انبیاء کے ساتھ مل کر خدا کی راہ میں جہاد کرتے ہیں اور ان کی صفات یہ بیان فرمائی گئی ہیں فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ الله کی راہ میں جو دکھ بھی ان کو پہنچتا ہے خواہ وہ کسی قسم کا ہو کتنا ہی شدید کیوں نہ ہو مَا وَهَنُوا اس کے نتیجے میں وہ کمزور نہیں پڑ جاتے اور بوسیدہ نہیں ہو جاتے۔وھن کا مطلب ہے غم کی شدت یا عمر کی زیادتی سے کمزوری پیدا ہو جانا یا فی ذاتہ اتنا