خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 774
خطبات طاہر جلد۳ 774 خطبه جمعه ۲۸ / دسمبر ۱۹۸۴ء رہا، یہ اسی طرح سر بلند کر کے پھر رہے ہیں گلیوں میں اسی طرح ان کو کامل یقین ہے اپنے خدا پر ، اسی طرح یہ آسمان کی طرف سے نصرت آنے کے انتظار میں آنکھیں لگائے بیٹھے ہیں۔کیوں ان کے ایمان پر حملہ نہیں کر سکے، کیوں ان کے عزم کو ہم تباہ نہیں کر سکے ، کیوں ان کے ولولے ہم نہیں مٹا سکے ، کیوں آج بھی یہ زندہ ہیں انسانی قدروں کے ساتھ بلکہ ہم سے بہتر انسانی قدروں کے ساتھ یہ زندہ ہیں؟ یہ بات جوں جوں وقت گزرتا چلا جا رہا ہے ان کو تکلیف دیتی چلی جارہی ہے اور اسی بد بخت بہو کی طرح جس نے اپنے خاوند سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ اپنی ماں کا سرکاٹ کر جب تک نہ دکھاؤ اس وقت تک میں راضی نہیں ہوگی یہ بھی سمجھتے ہیں کہ جب تک انتہا نہ کر گزریں گے اس وقت تک جماعت احمد یہ ذلیل و رسوا نہیں ہوسکتی ، اس وقت تک ہمارے دل کو چین نصیب نہیں ہو سکتا۔اس لئے اپنے شیاطین کی طرف یہ جاتے ہیں اور مزید بڑے سے بڑے مطالبے اور سے اور مطالبے کرنے شروع کر دیتے ہیں کہ نہیں ابھی ہمارا دل راضی نہیں ہوا، اب یہ کام اور کر گزرو تو ہم راضی ہوں گے ، اب یہ کام اور کر دو پھر ہم راضی ہوں گے۔لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ کے ہاتھ باندھ بھی دیں ، جماعت احمدیہ کو کلیتہ نہتا بھی کر دیں تب بھی خدا کے فضل سے جماعت احمدیہ ہی جیتے گی کیونکہ خدا کے شیروں کے ہاتھ کبھی کوئی دنیا میں باندھ نہیں سکا۔یہ زنجیریں لاز ماٹوٹیں گی اور لازمآیہ زنجیریں باندھنے والے خود گرفتار کئے جائیں گے۔یہ ایک ایسی تقدیر ہے جسے دنیا میں کوئی بدل نہیں سکتا، کبھی خدا کے ہاتھ بھی کسی نے باندھے ہیں؟ اس لئے خدا والوں کے جب ہاتھ باندھے جاتے ہیں تو عملاً یہ دعوی ہوتا ہے کہ ہم خدا کے ہاتھ باندھ سکتے ہیں۔اس لئے خدا کے ہاتھ تو کھلے ہیں قرآن کریم اعلان فرمایا رہا ہے بَلْ يَدَهُ مَبْسُوطَتَن (المائدہ: ۶۵) اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں اس کا دایاں ہاتھ بھی کھلا ہے اور اس کا بایاں ہاتھ بھی کھلا ہے اور کوئی دنیا کی طاقت خدا کے ہاتھوں کو نہیں باندھ سکتی اس لئے آگے بڑھیں گے یہ ظلموں میں اس میں کوئی شک نہیں لیکن یہ بھی میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جماعت احمدیہ کے شیر خدا کے فضل سے بندھے ہوئے ہاتھوں کے ساتھ بھی ان پر غالب آکر رہیں گے۔کوئی دنیا میں ان کے ایمان کا سر جھکا نہیں سکتا کوئی دنیا میں جماعت احمدیہ کے عزم کا سر جھکا نہیں سکتا، کوئی دنیا میں جماعت احمدیہ کے صبر کا حوصلہ تو ڑ نہیں سکتا۔بڑھتے رہیں جس حد تک یہ آگے بڑھتے ہیں ہم بھی انتظار میں ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ خدا کی تدبیر بھی حرکت میں ہے خدا کی