خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 752
خطبات طاہر جلد ۳ 752 خطبه جمعه ۲۱ / دسمبر ۱۹۸۴ء مانگو ثبات قدم وہ بھی میں ہی تمہیں عطا کروں گا کیونکہ اگر تم نے ثبات قدم مجھ سے نہ مانگایا میں نے تمہیں ثبات نہ بخشا تو پھر جانتے ہو کہ اس کے متبادل کیا ہے غیر تمہیں سینہ سے لگا رہا ہوگا اور ہم تمہاری دنیا بھی نیست و نابود کر دیں گے اور تمہاری آخرت بھی نیست و نابود کر دیں گے۔تم ان سینوں سے لگو گے جو مٹائے جانے کیلئے بنائے گئے ہیں، جنکی تقدیر میں ہلاک ہونا لکھا گیا ہے کیا رہ جائے گا تمہارا؟ دنیا کی خاطر ہمیں چھوڑنے والوں کو دنیا نہیں ملا کرتی۔یہ ہے متبادل تقدیر جو قرآن کریم نے روشن فرما دی ہے۔پس بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ خدانیحضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خبر دے رکھی ہے کہ بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ اگر تیری مخالفت میں اٹھے گا تو کاٹا جائے گا۔یہ وہ تقدیر ہے جو نہیں بدل سکتی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا وَإِذَا لَّا يَلْبَثُونَ خِلْفَكَ إِلَّا قَلِيْلًا کہ ہم جانتے ہیں کہ تم نہیں مانو گے ان کی بات ، ہمیں علم ہے کہ کیسے کیسے بندے محمد مصطفی ﷺ اور ان کے غلاموں کی صورت میں ہماری عبادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔اس قوم کے کردار کو ہم جانتے ہیں، یہ پیچھے ہٹنے والی قوم نہیں۔پھر دشمن کیا کرے گا؟ فرماتا ہے: وَإِنْ كَادُوا لَيَسْتَفِزُّونَكَ مِنَ الْأَرْضِ ثمن اب یہ چاہے گا،اگر اس کا بس چلے تو تمہارے پاؤں اکھیڑ دے، تمہیں ہلکا کر دے، مضبوط قدم نہ رہیں تمہارے، ثبات قدم کا بالکل الٹ نقشہ جو ہے وہ يَسْتَفِزُونَكَ میں پیش فرمایا گیا ہے، ہم تمہیں ثبات قدم عطا فرما رہے ہیں اور دشمن یہ چاہے گا کہ تمہارے قدم اکھڑ جائیں تمہیں اپنے مسلک پر ایمان نہ رہے، اپنے عقائد پر یقین کامل نہ رہے اور رفتہ رفتہ تم شبہات میں گرفتار ہونے لگ جاؤ۔کبھی یہ سوچو کہ پتہ نہیں خدا ہمارے ساتھ ہے بھی کہ نہیں کبھی یہ وہم اُٹھنے لگے کہ پتہ نہیں تاریخ مذہب جو سنا کرتے تھے وہ سچی ہے بھی کہ نہیں؟ یہ نہ ہو کہ دشمن دندنا تا ہوا نکل جائے اور ہم اسی طرح ذلیل و خوار ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو جائیں۔کئی قسم کے تو ھمات ایسے حالات میں انسان کے دل میں اٹھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہی چاہتے ہیں لَيَسْتَفِذُونَكَ تا کہ تمہارے قدم اکھیڑ دیں اور صرف یہی نہیں تمہارے قدم اکھیڑ میں بلکہ پھر تمہیں بے وطن کر دیں لِيُخْرِجُوكَ مِنْهَا تا کہ تمہیں اپنے وطن سے باہر نکال دیں۔