خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 740 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 740

خطبات طاہر جلد۳ 740 خطبه جمعه ۱۴/ دسمبر ۱۹۸۴ء ہے یعنی ایک مسلمان کی حیثیت سے ہم ایک عالمی دین رکھتے ہیں، ایک عالمی وطن رکھتے ہیں لیکن مختلف حیثیتیں انسان کی ہوا کرتی ہیں ، ایک حیثیت پاکستانی احمدیوں کی پاکستانی کی بھی ہے اور پاکستان کا سب سے زیادہ سچا پیارا اگر کسی کو ہے اہل وطن میں سے تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں وہ احمدی کو ہے اس لئے فکر کریں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ظالموں کے ہاتھ مزید ظلم سے روک دے اور ایسے دن نہ دکھائے ہمیں کہ ان کا ظلم پھر ساری قوم پر تاریکی بن کر ٹوٹ پڑے اور تاریکی کے اندر جو آفات کھول دی جاتی ہیں آسمان کی طرف سے ہر قسم کی بلائیں جو باہر نکل آیا کرتی ہیں اپنی کمین گاہوں سے وہ بلائیں اس قوم کو گھیر لیں۔اللہ ہمیں وہ دن دیکھنا نصیب نہ فرمائے اور اگر وہ دن آئے تو اللہ تعالیٰ اپنی خاص تقدیر سے جماعت کو ہر آفت اور ہر بلا سے محفوظ رکھے۔(آمین) ( نوٹ : خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے مکرم عبدالحکیم اکمل صاحب مربی ہالینڈ کو مخاطب کر کے کسی فہرست کے بارہ میں ہدایت فرمائی کہ اس کا ہالینڈ کی زبان میں ترجمہ کر دیں تا کہ لوکل احمد یوں کو آج رات تک مہیا کی جاسکے )