خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 68 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 68

خطبات طاہر جلد ۳ 68 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۴ء زیادہ تر ذہن اس طرف منتقل ہوتا ہے کہ یہاں فرد سے زیادہ قوموں کا ذکر ہے اور اگر افراد بھی ہو تو كُلّ کے لفظ نے افراد کے مجموعہ کی طرف اشارہ کیا ہے نہ کہ کسی شخص واحد کی طرف اور افراد کے مجموعہ کو ہی قوم کہا جاتا ہے۔تو بہر حال یہ آیات بڑی واضح ہیں اس بات کی طرف اشارہ کر رہی ہیں کہ آئندہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جب کہ قوموں کے اندر غیبت کی بدیاں پیدا ہوں گی ، بے حیائی اور فحشا کو پھیلانے کا مادہ پیدا ہو جائے گا، پھر وہ ظلم کی راہ اختیار کریں گے اور پروپیگنڈہ کے ذریعہ بھی ایک دوسرے کو توڑیں گے اور منہدم کریں گے اور کھلم کھلا پروپیگنڈہ بھی کریں گے اور منفی پروپیگینڈہ بھی کریں گے اور بکثرت عیب چینی کریں گے اور اس کے نتیجہ میں ان ذرائع کو اختیار کرتے ہوئے وہ افرادی طاقتوں کو بھی کچل دیں گے اور بڑی بڑی قومی طاقتوں کو بھی کچلنے کی کوشش کریں گے اور اپنے اموال کے ذریعہ یہ سمجھیں گے کہ گویا اب ہم ہمیشہ کی زندگی پاگئے ہیں۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے جب ہم آج دنیا کے نقشہ کو سامنے رکھتے ہیں تو مشرقی اور مغربی دونوں قوموں میں یہ صفات بدرجہ اتم پائی جاتی ہیں۔ان آیات میں ایک لحاظ سے Cold War کا نقشہ کھینچا گیا ہے یعنی سرد جنگ۔یعنی کچھ تو میں ایسی ہوں گی جو ہر قسم کے پرو پیگنڈہ کے ذریعہ اور اس بات سے بے باک ہو کر کہ وہ بات سچی ہے یا جھوٹی ہے دنیا میں ایک دوسرے کے خلاف نفرتیں پھیلائیں گی اور ظاہری اور مخفی پروپیگنڈہ کے ذریعہ تعلقات کو توڑیں گی اور بعض طاقتوں کو منہدم کریں گی۔ایک اور معنی اس کے یہ بنیں گے اگر ہم مغربی قوموں کا کردار دیکھیں کہ وہ چھوٹی قوموں کو یا نسبتا غریب قوموں کو کیونکہ مالدار کے مقابل پر پھر غریب آتا ہے، ان کو وہ مزید توڑنے کی کوشش کریں گے اور بجائے اس کے کہ ان کو تقویت دیں، ان کے اموال کو بڑھانے کی کوشش کریں، ان کی غربت کو دور کرنے کی کوشش کریں وہ دھکا دے کر ان کو زمین پر پھینک دیں گے اور ذا متربة بنادیں گے۔چنانچہ قرآن کریم نے ایک اور سورۃ میں اس مضمون پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے ایسی قوموں کے ل ذَا مَتْرَبَةِ ( البلد : ۱۷) کا لفظ استعمال کیا ہے یعنی خاک میں پڑے ہوئے خاک آلودہ مسکین جن کا کوئی زور نہیں چلتا اور اس کے نتیجہ میں ان کے اموال بڑھنے کی بجائے دن بدن کم ہوتے