خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 66
خطبات طاہر جلد۳ 66 خطبه جمعه ۳ فروری ۱۹۸۴ء اختیار کر لیتی ہیں تو قرآن کریم کی پیشگوئی کے مطابق جب ایسا وقت آئے گا تو اس وقت انسان کو ایٹمی ہم سے ہلاک کیا جائے گا اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایٹم کی آگ مقدر کر رکھی ہے۔جس مختصر سی سورۃ میں اس بات کا ذکر ہے آج میں نے اسی کی تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ تُمَزَةِ كُ الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَ عَدَدَهُ ف کہ ہلاکت ہے ہر اس شخص کے لئے یا ہر اس قوم کے لئے جو هُمَزَةٍ بھی ہے اور تُمَزَةٍ بھی ہے۔هُمَزَةٍ اور تُمَزَةٍ کے دو الفاظ جو یہاں منتخب کئے گئے وہ بڑے ہی وسیع معانی اپنے اندر رکھتے ہیں۔ان میں سے اکثر معانی میں دونوں لفظوں کا اشتراک ہے۔اور یہ تکرار شدت کی خاطر بھی پیدا کی گئی ہے اور کچھ باریک فرق جو دونوں لفظوں میں ہے وہ بھی ان کے معانی میں داخل کرنے کے لئے دونوں کو بیک وقت استعمال فرمایا۔ان دونوں میں سب سے پہلے غیبت کا معنی پایا جاتا ہے۔هُمَزَةٍ بھی غیبت کرنے والے کو کہتے ہیں اور تُمزة بھی بہت غیبت کرنے والے کو کہتے ہیں۔ان دونوں میں عیب چینی کا مادہ پایا جاتا ہے۔هُمَزَةٍ بھی عیب چین کو کہتے ہیں جو بکثرت لوگوں میں عیب نکالے اور پھر ان عیبوں کی تشہیر کرے اور تُمَزَةٍ بھی یہی معنی رکھتا ہے۔هُمَزَةٍ میں ایک معنی ہیں فحشا کو پھیلانا یعنی کسی کے متعلق بری باتیں سنا اور پھر اس کو آگے خوب تشہیر دینا اور تُمزَۃ میں بھی یہ معنی پائے جاتے ہیں ایک بار یک فرق یہ ہے کہ بعض اہل لغت کے نزدیک هُمَزَةٍ پیٹھ پیچھے برائی کے لئے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔اور تُمزَۃ منہ کے سامنے برائی کے لئے لیکن بعض اہل لغت اس میں بھی دونوں کو مشترک ہی قرار دیتے ہیں بلکہ ان معنوں کو الٹا کر معاملے کو مشکوک کر دیتے ہیں۔وہ کہتے ہیں۔تُمَزَة پیٹھ پیچھے برائی کے لئے ہے اور هُمَزَةٍ سامنے برائی کے لئے ہے۔بہر حال اس پر اتفاق ہے کہ یہ دونوں معانی ان دونوں لفظوں میں موجود ہیں۔جو باریک فرق ہے وہ یہ ہے کہ تُمزَۃ میں ایک زائد معنی اشارے اور مخفی پرو پیگنڈہ کا ہے یعنی آنکھ کے اشارہ سے کسی دوسرے کی تضحیک کرنا یا اس کی کسی برائی کی طرف اشارہ کرنا یا تذلیل کرنا تُمَزَةِ میں خاص طور پر یہ معنی پایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ مخفی پرو پیگنڈہ بھی تُمزَۃ میں آتا ہے یعنی کھلم کھلا عیب چینی کے علاوہ اگر مخفی پرو پیگنڈہ کیا جائے تو وہ بھی ثُمَزَةٍ کے تابع ہے پھر هُمَزَةٍ میں ایک معنی بشدت توڑنے کا پایا جاتا ہے ٹکڑے ٹکڑے کر دینا، کسی کو دھکا دے کر زمین پر پھینک