خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 63 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 63

خطبات طاہر جلد ۳ 63 خطبہ جمعہ ۲۷ /جنوری ۱۹۸۴ء تحریک کی تھی خاص طور پر غانا کے متعلق بہت ہی فکر تھی وہاں جماعتیں بھی بڑی تعداد میں ہیں اور بڑے دردناک واقعات وہاں سے مل رہے تھے۔تو اللہ تعالیٰ نے یہ فضل فرمایا کہ اتوار کو غانا سے چلی ہوئی تار موصول ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے بڑی وسیع بارش فرمائی ہے ملک میں اور بہت دل خوش ہوئے ہیں اس بارش سے۔تو ہم بھی ان کی خوشی میں شریک ہیں اور جن ملکوں میں ابھی بارش نہیں ہوئی ان کے متعلق دعا جاری رکھیں۔اسی طرح عربوں کے متعلق بھی خاص طور پر دعا جاری رکھیں۔بہت ہی پیار اور محبت ہونی چاہئے عرب قوم کے لئے کیونکہ آنحضرت ﷺ اس قوم سے تشریف لائے۔اگر سچا عشق ہو تو حضور سے تو آپ کی قوم سے محبت تو ایک طبعی بات ہے فطرتی عمل ہے۔کہتے ہیں لیلی کے کتے سے بھی مجنوں کو پیار تھا تو حضرت محمد مصطفی عملے کے ہم قوموں سے ہمیں پیار نہ ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا اس لئے عربوں کے لئے بالخصوص بہت درد سے دعائیں کرتے رہیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے۔بدل دے اور ان کی طرف سے ہم خوشیوں کی خبریں پائیں۔(آمین)