خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 626 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 626

خطبات طاہر جلد ۳ 626 خطبه جمعه ۲ نومبر ۱۹۸۴ء تھے جن کی شکلیں ہی اور تھیں وہ روکا کرتے تھے کہ ہمارے شہر میں نہیں آنا تم نے۔تم تبلیغ کرتے ہواور ہمارے آباؤ اجداد کے دین سے ہمیں منحرف کرتے ہو چنانچہ فرماتا ہے وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِمْ ایتنا بنت جب ان کے اوپر کھلے کھلے ہمارے نشانات پڑھے جاتے ہیں وہ کہتے ہیں قَالُوا مَا هُذَا إِلَّا رَجُلٌ کہ نبی ولی کوئی نہیں انسان ہے صرف ایک عام تمہاری طرح کا تُرِيدُ انْ يَصُدَّكُمْ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ ابَاؤُكُم صرف یہ چاہتا ہے کہ تمہارے دین سے تمہیں منحرف کر دے، اس دین سے منحرف کر دے جو تمہارے باپ دادا مانتے چلے آئے تھے۔وَقَالُوْا مَا هَذَا إِلَّا إِفْكٌ مُفْتَرَى وہ کہتے ہیں کہ سوائے اس کے کہ ایک جھوٹ ہے جو خود بخو دگھڑ لیا گیا ہو اس کے سوا اس کی کوئی حقیقت نہیں اور وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا جب حق ان کے پاس آیا تو انہوں نے یہ کہا کہ ان هذا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ یہ تو جادو گری اور جھوٹ ہے اس کے سوا کچھ بھی نہیں۔پھر اور بھی بہت سے لفظ ہیں جو استعمال کئے گئے مجنون إِنَّكَ لَمَجْنُونَ (الحجر:۷) کہ تو تو پاگل ہو گیا ہے۔تجھے تو مرگی کے دورے پڑتے ہیں اور غیروں نے بھی پھر یہی آواز پکڑی۔آج تک اسلام کے شدید دشمن گندہ دہن یہی باتیں آنحضور ﷺ کے متعلق استعمال کرتے ہیں۔اس کثرت سے اس مضمون کی آیات ہیں کہ ناممکن ہے کہ ایک جگہ وہ ساری آیات پڑھ کر سنا دی جائیں لیکن قرآن کریم جو جواب سکھاتا ہے وہ ایسا ہے جو ہمیشہ کے لئے زندہ جواب ہے، جب بھی ایسی صورتِ حال پیدا ہو تو وہی جواب ہے جو ہمیں دنیا چاہئے۔فرماتا ہے أمْ يَقُولُونَ افْتَرمہ اے محمد ﷺ کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ تو نے جھوٹ بنالیا ہے، مفتری ہے تو ؟ قُلْ اِنِ افْتَرَيْتُهُ فَلَا تَمْلِكُونَ لِي مِنَ اللهِ شَيْئًا اگر میں نے جھوٹ بنالیا ہے تو یہ سوال نہیں ہے کہ تم ماروسوال یہ ہے کہ تم بچانا بھی چاہو تو اللہ سے مجھے بچا نہیں سکو گے۔کیسا عمدہ جواب ہے! بیک وقت انسان کے دخل کی نفی کر دی گئی ہے دونوں طرف سے، حیرت انگیز کلام ہے۔یہ نہیں فرماتا کہ ایسی صورت میں تم نہ مجھے مارو اللہ مارے گا۔فرماتا ہے تمہارا مارنا تو درکنار اگر تم سارے میری حفاظت پر بھی مامور ہو جاؤ گے اور اپنی ساری طاقتیں مجھے بچانے کے لئے استعمال کرو گے تب بھی نہیں بچا سکو گے مجھے۔هُوَ اَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ اللہ بہتر جانتا ہے جو تم بیہودہ سرائی کرتے