خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 609 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 609

خطبات طاہر جلد ۳ 609 خطبه جمعه ۲۶ اکتوبر ۱۹۸۴ء قربانی کے بعد کچھ اور ہوتی ہے اس قربانی سے پہلے کچھ اور ہوتی ہے۔ان کی محبت خدا سے بڑھ چکی ہوتی ہے، ان کا تعلق زیادہ گہرا ہو جاتا ہے، خدا کے پیار کے زیادہ جلوے وہ پہلے کی نسبت دیکھنے لگتے ہیں اور ان کی کیفیات میں فرق پڑ جاتا ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے عام طور پر چندہ کا نام زکوۃ رکھا ہے۔زکوۃ کا مطلب ہے بڑھنے والی چیز اور بڑھانے والی چیز۔جس کو ادا کرنے کے بعد آپ کی کمی نہیں ہوتی بلکہ اموال بڑھنے لگتے ہیں اور زکوۃ کا مطلب ہے پاکیزگی۔چنانچہ ایک ہی لفظ میں دونوں پیغام دے دیئے کہ چندے ادا کرنے والے، خدا کی راہ میں مال خرچ کرنے والے اپنے مالوں میں بھی برکت دیتے ہیں اور جہاں ان کا مال جاتا ہے وہاں بھی برکت پڑتی ہے اور اپنی روحانیت اور اخلاص میں بھی برکت دیتے ہیں اور ان کو دیکھ کر دوسرے بھی برکت پکڑتے ہیں۔تو یہ ہے فلسفہ چندے کا کیوں اللہ تعالیٰ انسانوں کو اس بات پر آمادہ کر کے ان کے بھی پیسے لیتا ہے اور جہاں تک اس کے کھاتے کا تعلق ہے پہلا بھی اسی کا دیا ہوتا ہے۔لیکن بعد میں پھر اتنا زیادہ دے دیتا ہے کہ دینے والا اگر غور کرے تو صرف شرمندہ ہو گا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا تھا آئندہ مجھ سے وعدے کئے جنت کے، مجھ پر فضلوں کی بارشیں نازل فرمائیں ، مجھ سے پیار کا سلوک کیا اور جتنا میں نے دیا تھا وہ بھی زیادہ واپس کر دیا۔تو اللہ کا سلوک ہے جہاں تک وہ تو یہی رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ تعالیٰ یہی رہے گا۔اب میں مالی حصہ کے علاوہ جو عملی کام ہیں ان میں سے ایک کی طرف متوجہ کرتا ہوں۔میں نے تحریک کی تھی کہ انفرادی تبلیغ کو بڑھایا جائے جب تک جماعت انفرادی طور پر تبلیغ کی طرف توجہ نہیں کرتی اس وقت تک ہماری ترقی کی باتیں ، ہمارے غلبہ کی باتیں ، اسلام کے تمام دنیا پر چھا جانے کی باتیں محض خواہیں رہیں گی اور اتنا تو ہمیں ملتا رہے گا کہ ہم زندہ رہیں لیکن غلبہ حاصل کرنا، غیروں میں نفوذ کر کے قوموں کے اعداد و شمار بدل ڈالنا یعنی جہاں عیسائی آبادی اکثریت میں ہے وہاں مسلمان آبادی اکثریت میں ہو جائے اس کے لئے تو غیر معمولی قربانی کی ضرورت ہے بہت زیادہ تیز اقدام کی ضرورت ہے اور وہ اس کے سوا ممکن نہیں کہ آپ میں سے ہر ایک مبلغ بن جائے پس اس لئے اس کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔جو تعدا د شروع میں تحریک جدید کے چندہ دہندگان کی مقرر کی گئی تھی وہ پانچ ہزار تھی۔اب یہ