خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 603
خطبات طاہر جلد ۳ 603 خطبه جمعه ۲۶/اکتوبر ۱۹۸۴ء گئی ہیں اور ملک ملک اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدیت کے خدام نعرہ ہائے تکبیر بلند کر رہے ہیں اور غیروں کو اسلام سکھا رہے ہیں یہ ساری برکت ان قربانی کرنے والوں کی قربانی کی ہے جنہوں نے دفتر اول کا آغاز کیا تھا۔عورتیں کیا ، مرد کیا، اور بچے کیا عجیب عاشقانہ رنگ میں نہایت ہی غریبانہ حالت کے باوجود انہوں نے بہت بڑا بوجھ اٹھایا جو توقع سے بڑھ کر تھا اور پھر اس کو مسلسل تا زندگی وفا کے ساتھ نبھاتے رہے۔اس لئے میں نے یہ تحریک کی تھی کہ جن کے والدین نے اس تحریک میں حصہ لیا تھا اور وہ فوت ہو گئے وہ صدقہ جاریہ کے طور پر اور اپنے والدین کے احسان کے طور پر اپنے دادا یا اور بزرگوں کے احسان کے طور پر جہاں سے وہ چندہ منقطع ہوا تھا وہاں سے اس چندہ کو دوبارہ شروع کر دیں اور چونکہ اس زمانہ کے مالی حالات کے پیش نظر وہ بہت بڑی رقمیں نظر نہیں آتیں آج کل کے حساب سے اگر دیکھا جائے تو اس لئے ہر شخص کے بس میں ہے کیونکہ ان لوگوں کے خاندان اللہ کے فضل سے بہت دنیاوی وجاہت پاگئے ہیں اور مالی لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ نے ان کو کشائش عطا فرمائی ہے سہولتیں عطا فرمائی ہیں اس لئے اگر وہ سابقہ بقایا بھی دینے کی کوشش کریں تو ہرگز بعید نہیں ہے کہ وہ نہ صرف دیں بلکہ بڑھا کر دیں۔چند بچے بھی اگر مل کر یہ فیصلہ کرلیں کہ ہم نے اپنے ماں باپ کے نام کو مرنے نہیں دینا اور قیامت تک ہماری نسلیں ان کی طرف سے چندے دیتی رہیں گی تو یہ بہت ہی ایک عظیم الشان قدم اٹھایا جائے گا اور جو لوگ اس میں حصہ لیں گے ان کے بھی نام اللہ کے رجسٹر میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔بہر حال نسلاً بعد نسل اس دفتر کو ہم نے زندہ رکھنا ہے اور یہ دفتر ویسے بھی بہت ہی عظیم الشان معززین کا دفتر ہے۔اس میں صحابہ کرام شامل ہیں، اس میں احمدیت کے نام پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام سننے کے بعد شامل ہو کر قربانیاں دینے والے بکثرت لوگ شامل ہیں اور پھر تا بعین بھی اول نسل کے شامل ہیں اس لئے یہ دفتر جماعت کا خلاصہ ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ کے ملک میں بھی اگر کسی کے علم میں ہو کہ ان کے ماں باپ تحریک میں حصہ لیتے تھے تو وہ ضرور کوشش کریں کہ ان کے نام کو زندہ رکھیں۔جو اطلاعیں ملی ہیں غالباً سولہ سو ایسے کھاتے تھے جن کو آپ Dead کھاتہ کہتے ہیں یعنی مرا ہوا کھانہ اور چونکہ ان لوگوں کی قربانیاں خدا کی نظر میں زندہ رہنے کے قابل تھیں اس لئے اللہ تعالیٰ نے میرے دل میں تحریک ڈال دی اور جب میں نے تحریک کی تو سولہ سو (1600) کھاتے سے کچھ