خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 596
خطبات طاہر جلد۳ 596 خطبه جمعه ۱۹ اکتوبر ۱۹۸۴ء تمہارے سر قلم کئے جائیں اور گردنیں کاٹی جائیں اس ہاتھ کے ساتھ وابستہ رہوتو خدا کی قسم آسمان کا خدا گواہی دیتا ہے کہ اس حالت میں اگر تم مرو گے تو آسمان اور زمین کا ذرہ ذرہ یہ گواہی دے رہا ہوگا کہ تم مسلمان ہو تم مسلمان ہو تم مسلمان ہو اور لعنتی ہیں وہ جو کلمہ مٹاتے ہوئے مارے گئے یعنی کلمہ مٹانے کے زور میں اگر فساد ہوا اس حالت میں جن کی جان نکل رہی ہوگی خدا کے فرشتے ان پر لعنت پھینک رہے ہوں گے۔پس عجیب قوم ہے، یہ عجیب حکومت ہے کہ وہ لعنتیں اپنے ذمے سہیڑ رہے ہیں جو حضرت محمد مصطفی ﷺ کے زمانے میں کفار مکہ کے مقدر میں لکھی گئی تھیں۔جب ایک دفعہ قدم غلط سمت میں اٹھتا ہے تو کس طرح اٹھتے اٹھتے ایسے مقام کو پہنچ جاتا ہے جہاں کہ منہ کی سیاہی سامنے پڑی ہوئی نظر آنے لگ جاتی ہے۔وہ سارے ہاتھ جو کلمہ پر سیاہیاں مل رہے ہیں یہ وہی تو سیاہیاں ہیں جن کا قرآن کریم میں ذکر ہے اسْوَدَّتْ وُجُوهُهُمْ۔انہیں سیاہیوں سے تمہارے منہ کالے کئے جائیں گے قیامت کے دن اور اس دنیا میں بھی۔اس لئے احمدی نے تو کسی نے باز نہیں آنا یہ میرا پیغام ہے۔اگر پاکستان کے احمدی قید میں چلے جائیں گے سارے تو باہر کے احمدی جائیں گے وہاں اور کلمہ پڑھتے ہوئے داخل ہوا کریں گے۔لیکن نہیں رکیں گے کلمہ پڑھنے سے یہ وہ مقام نہیں ہے جہاں ہم تم سے تعاون کر سکتے ہیں کسی قسم کا بھی اس لئے و ہم بھی یہ دل سے نکال دو۔اللہ تعالیٰ حفاظت فرمائے۔اپنے بھائیوں کے لئے بھی دعائیں کریں اور ان ظالموں کے لئے بھی دعائیں کریں جو اپنے لئے اپنے مقدر کو اتنا تاریک بنا چکے ہیں کہ روشنی کی کوئی کرن باقی رہتی ہوئی نظر نہیں آتی۔وہ سیاہی جس کا قرآن ذکر فرما رہا ہے خود اپنے مونہوں پر مل بیٹھے ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اگر یہ باز نہیں آئیں گے تو میں یہ آپ کو بتا دیتا ہوں کہ پھر یہ قوم اپنے ملک کے ظالموں کے نہیں بلکہ غیر ملک کے ظالموں کے سپر د کی جائے گی کیونکہ قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ جب ظلم حد سے بڑھ جایا کرتا ہے تو تم پر جلا داور سفاک مقرر کئے جاتے ہیں اسلئے بہت خوف اور خطرے کا مقام ہے اللہ تعالیٰ رحم فرمائے اور جماعت احمدیہ کو ان کو نجات بخشنے