خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 536 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 536

خطبات طاہر جلد ۳ 536 خطبه جمعه ۲۸ / ستمبر ۱۹۸۴ء تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرِ فَلِاَنْفُسِكُمْ وَمَا تُنْفِقُونَ إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرِ يُوَفَّ إِلَيْكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تُظْلَمُوْنَ لِلْفُقَرَاءِ الَّذِينَ أَحْصِرُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ لَا يَسْتَطِيعُونَ ضَرْبًا فِي الْأَرْضِ يَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ أَغْنِيَاءَ مِنَ التَّعَفُّفِ تَعْرِفُهُمْ بِسِيْمُهُمْ ۚ لَا يَلُونَ النَّاسَ الْحَافًا وَمَا تُنْفِقُوا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللَّهَ بِه عَلِيمٌ (البقره: ۲۶۸-۲۷۴) یہ آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے یہ سورۃ البقرہ کے ۳۷ ویں رکوع پر مشتمل ہیں اور ۲۶۸ سے لے کر ۲۷۴ تک آیات ہیں۔ان آیات میں انفاق فی سبیل اللہ کی حکمت اور ان لوگوں کا حال بیان کیا گیا ہے جو انفاق فی سبیل اللہ سے ڈرتے ہیں یا پیچھے رہ جاتے ہیں اور انفاق فی سبیل اللہ کا فلسفہ اور وہ تمام ضروری آداب ان آیات میں ہمیں سکھائے گئے ہیں جو انفاق فی سبیل اللہ یعنی اللہ کی راہ میں خرچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ان آیات کے مطالعہ سے مجھے یوں محسوس ہوا جیسے چودہ سوسال پہلے کسی نے جماعت احمدیہ کے آج کل کے حالات کو سامنے دیکھ کر اس کی تصویر اتاری ہو اور جماعت کے دشمنوں کی بھی کچھ جھلکیاں اس میں دے دی گئی ہوں کہ ان کا کیا حال ہے اور ان لوگوں کا کیا حال ہے؟ بڑے بڑے اچھے دنیا میں مصور ہوتے ہیں جو عکاسی میں کمال کر دیتے ہیں، تصویر کشی کو حد انتہا تک پہنچا دیتے ہیں لیکن جیسی تصویر کشی قرآن کریم نے فرمائی ہے اس کی کوئی مثال دنیا میں اور نظر نہیں آتی۔تصویر کشی کا کمال صداقت کے ساتھ تعلق رکھتا ہے سچائی اور تصویر کشی کا گہرا تعلق ہے جتنا سچا آرٹسٹ ہوگا اتنی اعلیٰ درجہ کی اس کی تصویر ہوگی اور کوئی آرٹسٹ بھی سچائی کا حق ادا کر نہیں سکتا کیونکہ وہ عالم الشهادة تو ہو جاتا ہے کسی حد تک عالم الغیب نہیں ہوتا اس لئے مناظر کی سطحیں تو وہ بھینچ لیتا ہے، مناظر کے پس پردہ کیفیات اس کی نظر اور اس کے قلم سے اوجھل رہتی ہیں مگر ہمارا خدا وہ عـــالــم الغَيبِ وَ الشهادة خدا ہے جو ظا ہر کو بھی دیکھتا ہے اور اس کی بھی تصویر کشی کرتا ہے اور باطن پر بھی نظر رکھتا ہے اور بار یک در بار یک لطیف کیفیات کو بھی نظر سے اوجھل نہیں رہنے دیتا۔قرآن کریم فرماتا ہے: يَا يُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَنْفِقُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا كَسَبْتُما اے ایمان لانے