خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 500 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 500

خطبات طاہر جلد ۳ 500 خطبہ جمعہ کار ستمبر ۱۹۸۴ء جائے گا۔ساری دنیا میں کس قسم کے لوگ کس قسم کے لوگوں کے ساتھ دفن ہیں؟ کیسے کیسے وہ وجود تھے کن کن وجودوں کے ساتھ انکی قبریں ہیں؟ یہ بڑا لمبا تحقیق طلب معاملہ ہے۔کہیں کوئی بزرگ ولی اللہ ہے اسکے ساتھ کوئی چور ڈاکو زانی شیطان ساتھ دفن ہوا ہوا ہے اور ایک کی قبر دوسرے پر کوئی اثر نہیں ڈال رہی یہاں تک کہ صحابہ کی قبروں کے پاس مشرکین کی قبریں ہیں اور یہ تاریخی طور پر ایک ثابت حقیقت ہے کہ بڑے بڑے بزرگ صحابہ کے ساتھ مشرکین کی قبریں ہیں لیکن اُن کو کوئی دیکھ نہیں پہنچتا۔ایک احمدی کی قبر ایسی ہے جسکی وجہ سے فورا ساتھی کو عذاب ملنا شروع ہو جاتا ہے۔یہ عجیب بات ہے اللہ تعالیٰ کا انصاف بھی پتہ نہیں کہاں چلا گیا یا یہ نظام کیسے بدل گیا اگر ایک احمدی کا عذاب ساتھی کو ملتا ہے تو شاید اس کا ثواب اس احمدی کو مل رہا ہو یہ بھی تکلیف ہے۔ہر بات الٹ گئی ہے کیونکہ دماغ الٹے ہیں اس لئے سمجھتے ہیں کہ اللہ کے ہاں بھی کوئی انصاف نہیں ہے۔ایک احمدی کسی غیر احمدی قبرستان میں دفن ہو جائے گا تو سارے مردوں کو عذاب ملنا شروع ہو جائے گا۔اس لئے اکھیڑ کے قبریں باہر پھینک دو اور ان سب باتوں پر فخر ہے یعنی لطف کی بات یہ ہے کہ ان سب باتوں پر سر اونچے ہو رہے ہیں ملک میں اور داد میں دی جارہی ہیں ایک دوسرے کو۔اخبارات ہیں جو وقف ہو گئے سلطان کی تعریف میں کیسا عظیم الشان اسلامی سلطان آیا ہے جس نے اتنے عظیم الشان کارنامے کر دیئے ہیں کہ ملک کی ساری فضا بدل دی ہے احمدیوں کے خلاف اور جب یہی باتیں احمدی باہر لوگوں کو بتاتے ہیں تو پھر یہ الزام شائع ہوتے ہیں کہ احمدی ملک کے دشمن ہیں ملک کو بدنام کر رہے ہیں۔بھئی تمہارے کارناموں کو بتا رہے ہیں جن پر تمہارے سر فخر سے اونچے ہیں بدنامی کیسے ہو گئی ملک کی۔بدنامی تو تب ہوتی تم اپنے ملک میں کوئی حیا کرتے اور ان چیزوں کو چھپانے کی کوشش کرتے۔اگر تم چھپانے کی کوشش کر رہے ہوتے دبانے کی کوشش کر رہے ہوتے اور احمدی باہر بتا رہے ہوتے تو پھر کچھ الزام لگ جاتا کہ دیکھو ہم تو گناہ کرتے تھے لیکن چھپاتے تھے ان لوگوں نے پردہ دری کر دی۔مگر کوئی ایک دن کا اخبار تو نکالوجس میں یہ خبریں فخر سے شائع نہ ہوئی ہوں۔ایک خبر کسی احمدی نے کسی دوسرے اخبار کو نہیں دی جس کا حوالہ پاکستان کے اخباروں میں سے نہ ملتا ہو۔کسی احمدی نے چائے پی کسی ہوٹل میں تو اس کے برتن تو ڑ کر اس سے پیسے