خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 471 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 471

خطبات طاہر جلد ۳ 471 خطبه جمعه ۲۴ را گست ۱۹۸۴ء امتحانات سے اول درجہ کے پاس یافتہ ہوکر نکلے اور اپنے کامل صدق کی برکت سے پورے طور پر کامیاب ہو گئے اور عزت اور حرمت کا تاج ان کے سر پر رکھا گیا اور تمام اعتراضات نادانوں کے ایسے حباب کی طرح معدوم ہو گئے کہ جو گویا وہ کچھ بھی نہیں تھے ۔“ (سبز اشتہار روحانی خزائن جلد ۲ صفحه : ۴۵۸ تا ۴۶۰ ) 66 پس اے پاکستان کے مظلوم احمد یو! تمہیں مبارک ہو کہ بلند ہمت اور شجاعت ذاتی اور اولوالعزمی کے وہ آثار تم سے ظاہر ہو رہے ہیں کہ وہ وقت دور نہیں جب اول درجہ کے پاس یافتہ ہو کر تم ان ابتلاؤں سے نکلو گے اور عزت اور حرمت کا تاج تمہارے سروں پر رکھا جائیگا۔ وہ دن لازما آئیں گے کہ مسیح دوراں کو کانٹوں کا تاج پہنانے والے خود کانٹوں میں گھیسٹے جائیں گے اور ذلت اور رسوائی کا تاج ان کے سروں پر رکھا جائے گا۔