خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 443 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 443

خطبات طاہر جلد ۳ 443 خطبہ جمعہ ۱۷ اگست ۱۹۸۴ء شرعی عدالت کا فیصلہ ( خطبہ جمعہ فرموده ۱۷ را گست ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات تلاوت فرمائی: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوْمِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ قف وَلَا يَجْرِ مَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى أَلَّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوى وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرًا بِمَا تَعْمَلُونَ پھر فرمایا : (المائدة: (9) ابھی چند دن پہلے اس عدالت کی طرف سے جسے شریعت کورٹ کا نام دیا گیا ہے حکومت پاکستان کی طرف سے بعض احمد یوں کی طرف سے ایک پیش کردہ مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا ہے ۔ اس کے متعلق تو میں پہلے بھی کچھ کہہ تو سکتا تھا لیکن چونکہ معاملہ ابھی عدالت میں تھا اور میں یہ نہیں پسند کرتا تھا کہ ان کو کوئی بہانہ ہاتھ آئے کہ چونکہ مقدمہ کے دوران فلاں شخص نے یہ بات کہہ دی ہے اس لئے ہمیں عذر مل گیا ہے فلاں بات کرنے کا اس لئے میں نے عملاً اس کے متعلق کچھ کہنے سے گریز کیا ہے مگر جماعت کو میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا پس منظر کیا ہے کیا واقعہ ہوا اور کیوں ایسا ہوا ؟