خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 421
خطبات طاہر جلد ۳ 421 خطبه جمعه ۳ را گست ۱۹۸۴ء ہلاک کر دے گی آپ کو ۔ دنیا کی بجلیاں کیا حیثیت رکھتی ہیں اس کے مقابل پر یہ تو وہ کلام ہے کہ کہ اگر پہاڑ بھی جرات کریں اور بڑی بڑی دنیا کے عظمتوں کے پہاڑ بھی ہوں یعنی بڑی بڑی قو میں ہوں تو ان کو بھی یہ قرآن پارہ پارہ کر سکتا ہے ایک جھٹکے میں اگر غلط استعمال کریں گے تو ۔ تو یہ ہو رہا ہے اس وقت کوبھی یہ پارہ کرسکتا که قرآن کریم کی تعلیم کو ن سمجھنے کے نتیجے میں ہر بات الٹ جاتی ہے ہر بات بے معنی اور لغو ہوگئی ہے جو کریم کی تعلیم کون ہر ہر بات ہے منی اور چیزیں اچھی لگنی چاہیں وہ بری لگنے لگ گئی ہیں اور جو بری لگنے والی ہیں وہ اچھی لگنے لگ گئی ہیں۔ قرآن کریم ایک ایسی کامل کتاب ہے کہ ہر احتمال کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس کا بھی ذکر فرماتی ہے اور کوئی احتمال بھی باقی نہیں چھوڑتی ۔ چنانچہ یہ کہنا اس پہلی آیت میں جو فرمایا گیا یہ وہ لوگ ہیں یہ کام کرتے ہیں اور یہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں یا نجات یافتہ ہیں تو یہ سوال جیسا کہ اٹھایا گیا ہے اس پر میں بحث کر چکا ہوں کہ یہ ساری چیزیں مسلمانوں کے لئے ہیں ۔ غیر مسلموں کو کوئی حق نہیں ہے آنحضرت کی پیروی کرنے کا وہ نافرمانی کریں گے تو ہمیں ٹھنڈ پڑے گی ۔ اگلی آیت میں قرآن کریم انہی علما کو مخاطب کرتا ہے۔ فرماتا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں محمد مصطفی ہے نہ کسی قوم کے لئے ہیں نہ کسی اصلى الله عروسه ایک مذہب کے لئے ہیں بلکہ ساری کائنات کے لئے خدا نے ان کو بنا کر بھیجا ہے اور یہاں يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا کہہ کر مخاطب نہیں فرمایا بلکہ فرمایا قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمُ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُ کہ اے محمد! یہ اعلان کر دے اور ان کے دماغوں کی پیدا کردہ ہر قسم کی غلط فہمیاں دور کر دے ۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا رے بنی نوع انسان ! اے آدم کی اولاد ! جو روئے زمین پر بستے ہو مجھے خدا نے تم سب کے لئے رسول بنا کر بھیجا ہے اور کیوں نہ ہو میں اس خدا کی باتیں کرنے آیا ہوں ۔ الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ جو زمینوں کا بھی خدا ہے اور آسمانوں کا بھی خدا ہے وہ ساری کائنات کا مالک ہے ۔ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِ وَيُمِيتُه ایک ہی خدا ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں ۔ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے وہی ہے جو مارتا ہے ۔ پس اے زندگی کے خواہاں ! میری طرف آؤ! اور اے موت سے ڈرنے والو ! تم بھی میری طرف آؤ کیونکہ آج اس خدا کی ملوکیت میں تقسیم کر رہا ہوں اس کی ملکیت میں تقسیم کر رہا ہوں جو زندگی اور موت کا خدا صلى الله علی ہے۔ یہ اعلان ہے حضرت اقدس محمد حضرت اقدس محمد مصطفیٰ ﷺ کا جو تمام بنی نوع انسان کو خیر میں شامل کر رہا ہے۔