خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 388 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 388

خطبات طاہر جلد ۳ 388 خطبہ جمعہ ۲۰ ر جولائی ۱۹۸۴ء احمدیوں کو منافق قرار دینے پر اور ان سے مسلمانی کا حق چھینے پر اول تو حق تمہیں دیا ہی کسی نے نہیں، یہ خدا کے کام ہیں، اللہ بہتر جانتا ہے کون مسلمان ہے کون نہیں ہے؟ جن کو مسلمان کہہ رہے ہو ان کا جائزہ تو لو بھی کوئی حقیقت میں اسلام کے قائل بھی ہے کہ نہیں ؟ کثرت سے اشترا کی ہیں ان میں جو خدا کا مذاق اڑاتے پھرتے ہیں۔آج بھی پاکستان کے اخباروں میں رسالوں میں وہ تمسخر اڑا رہے ہیں اور کسی کو جرات نہیں کہ ان کو غیر مسلم کہہ سکے کیونکہ قانون ایسا بنا دیا اس قانون کی زد میں وہ نہیں آسکتے یہ تو ویسی بات ہے کہ رحمتیں تیری ہیں اغیار کے کا شانوں پر برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر عجیب قانون ہے کہ سوائے مسلمانوں کے کسی پر حملہ نہیں کرتا یعنی جو بچے ہیں اپنے دل کے ساتھ جن کو جھوٹ بولنے کی استطاعت نہیں ہے ان کو لا ز ما یہ نکال کر باہر کر دیتا ہے۔باقی جہاں تک تعلق ہے دوسرے یعنی So Called دلائل مبینہ مزعومہ دلائل جوقر طاس ابیض میں دیئے گئے ہیں ان کے متعلق جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا انشاء اللہ ایک ایک حصہ اس کالے کر جماعت پر واضح کیا جائے گا اور میرا ارادہ ہے انشاء اللہ کہ اب چونکہ خدا تعالیٰ نے موقع میسر کر دیا ہے انہوں نے ساری دنیا میں یہ جھوٹ پھیلایا ہے اس لئے اس کا جواب جس جس ملک تک پہنچا ہے اس کی زبان میں ترجمے کروا کر کثرت سے تقسیم کروایا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب احمدیت کو ایک تبلیغ کا ایک بہت اچھا موقع میسر آ گیا ہے۔عجیب بات ایک اور بھی ہے اس میں کہ ایک طرف تبلیغ بند کر دی ہے احمدیوں کے لئے دوسری طرف احمدیوں کے خلاف دلائل جاری کئے۔سوچنا یہ چاہئے کہ اس کا مقصد کیا ہے؟ پاکستان کے متعلق سوچیں تھوڑی دیر کے لئے کہ وہاں جب احمدیوں کے خلاف دلائل سکھائے گئے مبینہ مسلمانوں کو تو یعنی ہم تو انہیں مسلمان ہی کہتے ہیں۔مبینہ اس لئے میں کہہ رہا ہوں کہ سرکار کے حوالے سے ورنہ جہاں تک جماعت احمدیہ کا موقف ہے اس میں غلطی کوئی نہ لگے۔جماعت احمدیہ ان کو غیر مسلم کبھی نہیں کہتی نہ بھی کہا ہے نہ آئندہ کہے گی۔کفر دون کفر کا مسئلہ جہاں تک ہے اس کے اندر ہر فرقہ ایک دوسرے کو کافر کہتا رہا ہے اب بھی کہہ رہا ہے لیکن غیر مسلم کہنا اور بات ہے۔غیر مومن کو کافر کہتے ہیں اور قرآن سے پتہ چلتا ہے کہ