خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 374
خطبات طاہر جلد ۳ پر یہ اطلاق پائے گا کہ 374 پیار کرنے کا جو خوباں ہم پہ رکھتے ہیں گناہ ان سے بھی تو پوچھئے وہ اتنے کیوں پیارے ہوئے خطبہ جمعہ ۱۳؍ جولائی ۱۹۸۴ء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت اتنی پیاری ہے کہ اس سے پیار نہ کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔بے اختیاری کا عالم ہے، میں تو ایک ہی غم میں گھل رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے یہ توفیق بخشے کہ اس عظیم جماعت کی جو مسیح موعود کی میرے پاس امانت ہے اس کے حقوق ادا کر سکوں اور اس حال میں جان دوں کہ میرا اللہ مجھے کہ رہا ہو کہ ہاں تم نے حقوق ادا کر دیئے۔