خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 359 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 359

خطبات طاہر جلد ۳ 359 خطبہ جمعہ ۶ جولائی ۱۹۸۴ء راہ میں جھونک دیتے ہیں، بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ سارا نقصان کا سودا ہے ہرقسم کی کمزوریاں ان کو نصیب ہوتی ہیں ہر قسم کی بے عزتیاں ان کے مقدر میں گو یا لکھی جاتی ہیں، دنیا کی طرف سے خدا کی طرف سے نہیں لیکن اتنے کمزور ہوتے ہیں کہ جو چاہے اٹھتا ہے دو کوڑی کا آدمی ان کو ذلیل رسوا کر دیتا ہے۔فرماتا ہے یہ کس لئے ہے؟ اس لئے نہیں ہے کہ میں ان کو اس حالت میں چھوڑ دوں اس لئے ہے کہ بالآخر یہ بات ظاہر ہو کہ اللہ ہی ہے جو قوی اور عزیز ہے یعنی بندے نہیں ہیں۔پھر ایسے بھی واقعات رونما ہوتے ہیں کہ بظاہر بندوں کے ذریعہ غلبے نصیب ہورہے ہوتے ہیں، بظاہر بندوں کے ذریعے خدا کے دین کو تمکنت نصیب ہو رہی ہوتی ہے لیکن اگر انہی بندوں کی نظر اس کمزوری کے دور کی طرف مبذول ہو جائے تو وہ یقیناً سمجھیں گے کہ ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں تھا ہم تو سب کچھ گنوا بیٹھے تھے، اللہ ہی ہے جو قوی اور عزیز ہے وہی اب ہماری مدد کو آیا ہے تو ہماری حالت بدلی ہے۔چنانچہ فرماتا ہے پھر خدا کیا کرتا ہے وَلَيَنْصُرَنَّ اللهُ مَنْ يَنْصُرُهُ جو خدا کی مدد کرتے ہیں لَيَنْصُرَنَّ الله لازما ضرور اللہ ان کی مدد کو آتا ہے اِنَّ اللهَ قَوِيٌّ عَزِيزٌ پھر وہی تکرار ہے قوی اور عزیز کی۔فرماتا ہے اپنی تمام قوت کے ساتھ اپنی تمام شان کے ساتھ اپنی تمام عزتیں لے کر اپنے بندوں کی مدد کے لئے خدا حاضر ہو جاتا ہے اور جو غیب تھا وہ حاضر میں ظاہر ہونے لگتا ہے۔یہ وہ مضمون ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: وو وہ خدا بڑا ز بر دست اور قوی ہے جس کی طرف محبت اور وفا کے ساتھ جھکنے والے ہرگز ضائع نہیں کئے جاتے۔دشمن کہتا ہے کہ میں اپنے منصوبوں سے ان کو ہلاک کر دوں اور بداندیش ارادہ کرتا ہے کہ میں ان کو کچل ڈالوں مگر خدا کہتا ہے کہ اے نادان کیا تو میرے ساتھ لڑے گا اور میرے عزیز کو ذلیل کر سکے گا۔“ یعنی وہ جو خدا سے تعلق رکھتے ہیں وہ عزیز ہو جاتے ہیں۔میرے عزیز میں کتنا پیارا اظہار ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی فصاحت و بلاغت کا بھی ایک کرشمہ ہے۔عزیز پیارے کو بھی کہتے ہیں اردو میں اور یہ مضمون بھی ہے کہ میرے پیارے کو اور دوسرا مضمون یہ ہے کہ جب میرا ہو گیا تو میں عزیز نہیں ہوں؟ وہ میرا عزیز بن گیا ہے کیونکہ اس نے مجھ سے عزت حاصل کر لی ہے تو جو