خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 333
خطبات طاہر جلد ۳ 333 خطبه جمعه ۲۲ جون ۱۹۸۴ء سیده نصیره بیگم صاحبہ بیگم حضرت مرز ا عزیز احمد صاحب جو معروف ہیں ساری جماعت میں اللہ کے فضل کے ساتھ ، حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی صاحبزادی تھیں اور حضرت اماں جان کی بھانجی اور مرزا عزیز احمد صاحب مرزا سلطان احمد صاحب کے بڑے صاحب زادے تھے۔ معلم ابراہیم بیچی صاحب نائیجیریا میں بڑے مخلص فدائی جماعت کے پرانے کارکن ۔ یہ بھی وفات پاگئے ہیں اور اسی طرح ایک سلسلے کے بڑی محبت کرنے والے درویش صفت دوست ڈاکٹر چوہدری بشیر احمد صاحب۔ ان سب کا نماز جنازہ غائب پڑھا جائے گا۔ ایک اور خاتون ہیں جرمنی میں انہوں نے دو تین سال پہلے بیعت کی تھی۔ آرڈر ہائیڈ مسز ایل مبارک طاہر یہ بھی گو تھوڑی دیر ہوئی بیعت کی تھی لیکن بہت تیزی کے ساتھ سلسلے سے محبت اور اخلاص میں ترقی کر رہیں تھیں اور جب کسی جرمن احمدی کو دیکھتی تھیں تو کھل اٹھتی تھیں خوشی سے کہ الحمد للہ وقت آ رہا ہے کہ سارا جرمنی احمدی ہو جائے گا اور اپنے بچوں کو بھی بڑی باقاعدگی سے مسجد لے کر جاتی تھیں یہ بھی نوجوانی کی عمر میں ہی اچانک ہارٹ فیل سے وفات پا گئی ہیں۔ ان سب کی نماز جنازہ غائب جمعہ کے بعد ہوگی۔