خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 294 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 294

خطبات طاہر جلد ۳ 294 خطبہ جمعہ ارجون ۱۹۸۴ء کی آواز حائل ہو جاتی ہے رستہ میں۔تو تحفے تو تمہارے ہی ہیں اس میں کوئی شک نہیں لیکن اللہ کی تقدیر ایک(Swarm) کرتی چلی جاتی ہے جس طرح گندگی کو نہایت ہی خوبصورت پھولوں اور پھلوں میں تبدیل کر دیتی ہے خدا کی تقدیر ، اللہ سے کون لڑسکتا ہے؟ تم گندگی کے تھنے بھیجتے ہو وہ رحمتوں کے پھول بن کر ہم پر برستے ہیں، تم ظلم کے تھے بھیجتے ہو وہ فضل بن کر ہم پر نازل ہوتے ہیں۔تو ہے تمہارا ہی تحفہ اس میں کوئی شک نہیں لیکن تقدیر الہی سے ہو کر آیا ہے ہم تک۔پھر وقف جدید کا میں نے بتایا اور ابھی وہ موومنٹ نہیں چلی تھی جو بعد میں پیپلز پارٹی نے چلائی تو میں نے ان کو کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ آپ بھی ایک تحفہ دیں گے ہمیں اور اس تحفے کو بھی خدافضلوں میں تبدیل کرے گا اور جماعت پہلے سے بہت زیادہ تیزی کے ساتھ بڑھے گی چنانچہ یہی ہم نے دیکھا۔تو جس خدا کی یہ اہل تقدیر جماعت نے دیکھی ہو اور ہر دکھ کو رحمتوں اور فضلوں اور خوشیوں میں تبدیل ہوتے دیکھا ہو اس جماعت کے حوصلے کون مٹا سکتا ہے؟ اس جماعت کو شکست کون دے سکتا ہے؟ اس لئے لازماً جماعت احمد یہ جیتے گی۔لازماً آپ جیتیں گے اور خدا کے یہ عاجز اور غریب بندے جیتیں گے جن کو آج دنیا کمزور سمجھ کر جو ظالم اٹھتا ہے اس پر ظلم شروع کر دیتا ہے مگر تقدیر الہی نے آپ کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑنا۔کبھی ہمت نہ ہاریں، ہمیشہ دعاؤں اور صبر کے ساتھ اپنی اس راہ پر قائم رہیں اور دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ کس کثرت کے ساتھ آپ پر فضل نازل فرماتا ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: جو خوش خبریاں میں نے آپ کو سنائیں ان میں ایک ایسی خوشخبری کا بھی اضافہ کرنا چاہتا ہوں جوان سب پر بھاری ہے، اس سے زیادہ عظیم الشان خوش خبری کوئی احمدی اپنے متعلق سوچ بھی صلى الله نہیں سکتا اور وہ خوش خبری ہمیں حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے دی ہے۔آپ فرماتے ہیں، کنز العمال میں ہے یہ حدیث ، آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ امت میں کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جن کے سارے حقوق تلف کر لئے جائیں گے لیکن وہ اپنی طرف سے تمام حقوق ادا کیا کریں گے باوجود اس کے کہ ایک طرف لوگ ان کے حقوق تلف کر رہے ہوں گے وہ اپنی طرف سے تمام حقوق ادا کرتے رہیں گے۔ایسے لوگوں کے متعلق آنحضرت علی نے خوش خبری دی کہ یہ وہ لوگ ہیں جو میرے ہیں اور میں ان کا ہوں۔خدا ان پر فضل نازل فرمائے گا ، اللہ ان کو ضائع نہیں کرے گا اور میں