خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 281 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 281

خطبات طاہر جلد ۳ 281 خطبہ جمعہ ارجون ۱۹۸۴ء پاکستان میں جماعتی حالات اور افضال الہی کی بارش خطبه جمعه فرموده یکم جون ۱۹۸۴ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہو چکا ہے اور تمام دنیا میں اللہ سے محبت کرنے والے اور خدا کے دین کی خاطر اپنا سب کچھ پیش کرنے کی تمنا رکھنے والے اس مبارک مہینے میں پہلے سے بھی بڑھ چڑھ کر ہر میدان میں زیادہ اخلاص کی روح کے ساتھ خدا کے حضور قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔پاکستان میں جو دردناک حالات گزر رہے ہیں ، وہ دردناک حالات صرف احمد یوں پر ہی نہیں بلکہ غیر احمدی بھائیوں پر بھی ہیں کیونکہ کچھ ایسے بدقسمت لوگ ہیں جنہوں نے اپنی نیکیاں بھی تباہ کر دیں اور اپنے پیچھے چلنے والوں کی نیکیاں بھی تباہ کر دیں اس لئے بڑے مظلوم ہیں وہ جن کے ساتھ اسلام کے نام پر یہ ظلم ہوا کہ ان کی نیکیوں کو ان کے راہنماؤں نے برباد کر کے رکھ دیا اور یہ عذر اگر پیش کیا جائے کہ ہم نہیں جانتے ، ہمارے راہنماؤں نے جو کچھ کہا ہم ان کے پیچھے چلے تو قرآن کریم اس عذر کور دفرما دیتا ہے اور کہتا ہے کہ قیامت کے دن یہ عذر پیش کیا جائے گا اور میں اس عذر کو رد کر دوں گا کیونکہ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرى (فاطر:۱۹) کا بھی ایک قانون ہے کہ ہر فرد b بشر، ہر جان اپنے بارہ میں خود ذمہ دار ہے اور اس سے اس کے متعلق پوچھا جائے گا۔پس احمدیوں سے زیادہ ایک پہلو سے دیکھیں تو پاکستان میں بسنے والے ہمارے غیر احمدی بھائی مظلوم ہیں کہ جن