خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 279
خطبات طاہر جلد ۳ 279 خطبه جمعه ۲۵ مئی ۱۹۸۴ء اختیار کر سکتے ہیں جس طرح رحم کو کھینچ سکتے ہیں رحم کو کینچیں کیونکہ جتنا وقت گزرتا جا رہا ہے میں پھر یقین دلاتا ہوں آپ کو جماعت احمدیہ کو کوئی خطرہ نہیں۔احمدیت یعنی حقیقی اسلام کو کوئی خطرہ نہیں ہے اس نے لازماً جیتنا ہے دکھوں کے رستوں سے گزر کے جیتنا ہے اس میں تو کوئی شک نہیں لیکن جیتنا بہر حال ہے لیکن ان ظالموں کو خطرہ ہے جو خدا اور خدا کی جماعت سے ٹکر لے بیٹھے ہیں اس لئے اپنی دعاؤں میں اس بات کا خیال کریں اور وہی بات کہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں کہ ے اے دل تو نیز خاطر ایناں نگاه دار کا خر کنند دعوائے حُبّ پیغمبرم ( در متین فارسی صفحه : ۱۰۷) کہ اے میرے دل بہت دکھ اٹھائے تو نے قوم سے لیکن اس طرف تو خیال کر یہ بھی تو نگاہ میں رکھ۔کا خر کنند دعوائے حب پیغمبرم۔آخر میں میرے ہی محبوب حضرت محمد مصطفی حملے کی محبت کے یہ بھی تو دعوے دار ہیں۔تو اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے ، حو صلے عطا فرمائے اور وہ دن جلد لائے جب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے سب دکھ خوشیوں میں تبدیل کئے جائیں گے ، تمام غم راحت واطمینان میں بدل دیئے جائیں گے، تمام فکر میں دور کی جائیں گی اور اگر ظالم باز نہ آئے تو ہر ظلم ان پر لوٹایا جائے گا۔اللہ ہمیں اس دن کے دیکھنے سے محفوظ رکھے اور خدا کرے کہ ایسا ہو کہ ظالم ظلم سے باز آجائیں، ائمہ الکفر کو عبرت ناک سزائیں ملیں اور عالم اسلام ان سزاؤں سے محفوظ رہے۔(آمین)