خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 267 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 267

خطبات طاہر جلد ۳ 267 خطبه جمعه ۱۸ مئی ۱۹۸۴ء ه لوائے ما پنه هر سعید خواهد بود ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد در یمین فارسی صفحه: ۱۹۵) کہ یہ ہمارا جھنڈا ہو گا جو ہر سعید فطرت کے لئے پناہ کا موجب بننے والا ہے اور کوئی جھنڈا نہیں ہے دنیا میں نہ امریکہ کا جھنڈا ، نہ روس کا جھنڈا ، نہ چین کا جھنڈا ، نہ جاپان کا جھنڈا، اگر سعید فطرتوں کو کسی جھنڈے کے نیچے پناہ ملتی ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جھنڈے کے نیچے پناہ ملتی ہے جو حضرت محمد مصطفی حال کا جھنڈا ہے آپ ہی کی غلامی میں دوبارہ کھڑا کیا گیا ہے۔ صلى الله لوائے ما پنه هر سعید خواهد بود ندائے فتح نمایاں نشان ما باشد ہمارا نمایاں نشان تو یہ ہے کہ فتح نمایاں کی آواز جب اٹھے گی ہماری سمت سے اٹھے گی۔ جب یہ اعلان بلند ہوگا یہ نعرہ بلند ہو گا کہ نمایاں فتح نصیب ہوئی تو یاد رکھنا ہمیشہ ہماری سمت سے یہ آواز اٹھے گی کسی اور سمت سے کسی کو یہ آواز اٹھانے کی توفیق نہیں ملے گی۔ خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: آج ایک ضروری مصروفیت کی وجہ سے نماز عصر بھی جمعہ کے ساتھ جمع کروائی جائے گی اس لئے جمعہ کے بعد نماز عصر کے لئے صفیں درست کر لیں ۔