خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 258
خطبات طاہر جلد ۳ 258 خطبه جمعه ۱۸ رمئی ۱۹۸۴ء شخص کو حق نہیں دیتی عبادت کا، تمام بنی نوع انسان کو برابر کا حق دے دیتی ہے رحمۃ للعالمین اس کو کہتے ہیں۔چنانچہ آنحضرت ﷺ نے ایک موقع پر عیسائیوں کو یہ تحریر لکھ کر دی کہ اگر کسی مسلمان نے ان کے گرجے کو بد نظر سے دیکھا، ان کی صلیبوں کو تو ڑا تو ان کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔قرآن کریم کی اسی قسم کی آیات کا تفسیری مظاہرہ ہے آنحضور ﷺ کا تو بہر حال جو ایک بدارادے پر قائم ہو جاتے ہیں بعض دفعہ وہ نہیں سمجھتے تنبیہات بریکار جایا کرتی ہیں اس لئے دعاؤں کی بھی ضرورت ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے، ان کو ایسے معاملات میں دخل اندازی سے باز رکھے جس میں دخل اندازی کا خدا نے کسی انسان کو حق نہیں عطا فرمایا۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہم تو یہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی تقدیر نے ہمیشہ ان باتوں کے الٹ نتائج ظاہر کئے ہیں جو ہمارے خلاف دشمنوں نے مکر اور تدبیریں کیں۔احمدیت کی تاریخ میں ایک دن بھی ایسا نہیں آیا جب کہ دشمن کے ارادوں کے وہ نتائج ظاہر ہوئے ہوں اور ان کی تدابیر کے وہ نتائج برآمد ہوئے ہوں جو مقصد تھا انکا کہ ہم یہ کریں گے تو یہ نتیجہ نکلے گا۔چنانچہ آپ دیکھ لیں جب بھی انہوں نے جب بھی جماعت احمدیہ کے مال لوٹے ہیں جماعت کے اموال میں برکت ہوئی، جب مسجدوں کو منہدم کیا ہماری مسجدوں میں برکت ہوئی ، ہمارے نفوس ذبح کئے ہمارے نفوس میں برکت ہوئی، جب قرآن کریم جلائے احمدیوں کے پکڑ کر حالانکہ وہ ہی قرآن تھا جو محمد مصطفی عمل اللہ کا قرآن تھا تو قرآن کی اشاعت میں بے شمار برکت ہوئی، جب انہوں نے تبلیغ پر پابندیاں لگا ئیں تو تبلیغ میں برکت ہوئی تو آپ دیکھ لیں کہ جب 1974 ء میں یہ فیصلہ ہوا کہ یہ غیر مسلم ہے تو اس سے یہ علما اس بات کو کھول چکے تھے کہ واقعہ یہ ہے کہ لوگ بھولے پن میں دھو کے میں آکر احمدی ہورہے ہیں جب تک ان پر مسلمان کا لیبل لگا ہوا ہے وہ ہوتے رہیں گے۔جب مسلمان کا لیبل ہٹا دیں گے تو پھر دیکھنا کہ کس طرح لوگ رک جاتے ہیں، کسی کو جرات نہیں ہوگی کسی کو ہمت نہیں ہوگی کہ غیر مسلم کا بورڈ آگے لگا ہوا ہوا اور پھر حد کر اس کر کے پار اتر کر وہ غیر مسلموں میں شامل ہو جائیں لیکن ان کی ہر تد بیر کا خدا نے ہمیشہ الٹ نتیجہ نکالا اور 74ء کے بعد اتنی تیز رفتاری پیدا ہوگئی تبلیغ میں کہ ان کی عقلیں گم ہوگئیں سمجھ نہیں آتی تھی کہ یہ ہو کیا رہا ہے۔جتنی بڑی دیوار بناتے ہیں اتنی بڑی بڑی