خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 252 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 252

خطبات طاہر جلد ۳ 252 خطبہ جمعہ الارمئی ۱۹۸۴ء تھا، نیچے کا ڈھانپتے تو اوپر کا نگا ہو جاتا، نہایت ہی کسمپرسی کی حالت تھی۔اس کے مقابل پر ایک ہزار عرب کا چوٹی کا چنیدہ جوان سرخ اونٹوں پر سوار اور گھوڑوں پر سوار اور ساتھ ان کے طبلے اور بینڈ اور عور تیں جو مشہور جنگی گیت گایا کرتی تھیں اور مخالفین پر ان کی آواز میں ایک رعب طاری کر دیا کرتی تھیں اور اپنے ساتھیوں کے دلوں میں بڑے بڑے ولولے جاگنے لگتے تھے ان آوازوں سے۔وہ طائفے بھی ساتھ تھے جو جنگی نغمے گانے کی بڑی چوٹی کی ماہرین عورتیں تھیں۔تو اس حالت میں جب کفار مکہ نے ایک نمائندہ کو بھیجا کہ پتہ تو کرو که محد مصطفی ﷺ کے لشکر کا حال کیا ہے وہ ہیں کون لوگ جو ہمارے مقابل پر آئے ہیں تو وہ آدمی آیا اس نے ایک نظارہ کیا لشکر کا اور واپس گیا اور اس نے جا کے کہا کہ یہ حالت ہے اس لشکر کی اور سارا نقشہ کھینچا کہ تمہارے مقابل پر کوئی بھی حیثیت نہیں ، لولے لنگڑے، بڑھے، بیمار، کمزور نہتے لوگ ،غریب فاقہ کش، یہ تمہارے مقابلے پر نکلے ہیں لیکن ایک بات میں تمہیں بتا دیتا ہوں کہ جیتیں گے وہی تم کبھی نہیں جیت سکتے۔سننے والوں نے تعجب سے پوچھا کہ یہ تم کیا پاگلوں والی بات کر رہے ہو، اس نے کہا کہ یہ پاگلوں والی بات نہیں ہے میں جانتا ہوں میں وہاں تین سو تیرہ موتیں دیکھ کر آیا ہوں، تین سو تیرہ زندہ لوگ نہیں دیکھ کر آیا۔ان میں سے ہر ایک یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ ہم مر جائیں گے لیکن واپس نہیں جائیں گے اس لئے جب مرچکی ہو کوئی لڑنے والی قوم تو اس پر تم کبھی فتح نہیں پاسکتے۔تمہارے اندر زندگی کی تمنائیں ہیں وہ اپنی زندگی کی تمنا ئیں چھوڑ آئے ہیں پیچھے، اس لئے میں یہ کہتا ہوں کہ وہ جیتیں گے اور تم ہارو گے۔تو اس رنگ میں دعا کریں کہ زندگی کی تمنائیں ختم کر چکے ہوں کچھ بھی باقی نہ رہے۔اس سے ایک عجیب بے خوفی پیدا ہوتی ہے ایک نئی زندگی امن کی نصیب ہوتی ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (یونس :۶۳) اس کا یہ بھی ایک مفہوم ہے کہ ولی تو تب بنتے ہیں جو سب کچھ دے بیٹھتے ہیں خدا کو، کہتے ہیں ہمارا نہیں ہمارے دوست کا ہو گیا، زندگیاں بھی ، سب چیزیں بھی۔تو دشمن تو یہی چیزیں ان سے چھین سکتا ہے وہ تو ان کی رہتی نہیں ہیں۔وہ کہتے ہیں ہر چیز ہمارے خدا کی ہو چکی ہے تو لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمُ اس کے نتیجہ میں ان کے سارے خوف دور ہو جاتے ہیں۔تو اس رنگ میں دعائیں کریں اور یقین رکھیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ خدا کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے یقینا اور یقینا اور یقیناً مسیح موعود کے غلام جیتے گے اور اس کے مقابل پر تمام رکبر کی طاقتیں پارہ پارہ ہو جائیں گی۔