خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 213 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 213

خطبات طاہر جلد۳ 213 خطبه جمعه ۱۳ر اپریل ۱۹۸۴ء وَيَحْيى مَن مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةِ - - یہ مقابلے خدا تعالیٰ اس لئے کرواتا ہے اور یہ نبرد آزمائی اس لئے ہوتی ہے تا کہ وہ شخص ہلاک ہو جائے جس کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے جس کے پاس کوئی نشان نہیں ہے کیونکہ بینة کا معنی دلیل کے بھی ہے اور بینہ کا معنی نشان کے بھی ہیں وَيَحْيِي مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةِ اور وہ جیت جائے جس کے پاس برہان ہے جس کے پاس دلائل ہیں اور وہ جیت جائے جس کو خدا تعالیٰ کے امتیازی نشانات نصیب ہوں اور غیر معمولی طور پر اللہ تعالیٰ اس کی نصرت فرما رہا ہو۔پس اگر جماعت احمدیہ کے مقدر میں دلیل ہے اور برہان ہے تو دلیل کے مقابل پر تلوار کبھی بھی نہیں جیتی۔یہ ہے جو اللہ تعالی بیان فرمانا چاہتا ہے اور دلیل کے مقابل پر جب تلوار آتی ہے تو تلوار ٹکڑے ٹکڑے ہو جایا کرتی ہے اور ضرور نا کام ہوا کرتی ہے اور ہر ایسے مقابلہ میں ایک نئی زندگی ملتی ہے دلیل والوں کو۔وہ فلسفہ حیات جو زندہ رہنے کے قابل ہے وہ ا ز ما زندہ رہا کرتا ہے وہ فلسفہ حیات جومٹ جانے کے لائق ہے وہ لا زمامٹ جایا کرتا ہے۔مزید برآں یہ کہ بینہ کا ایک معنی ہے اللہ تعالیٰ کی طرف سے غیر معمولی نصرت ، ایسانشان جو فرق ظاہر کر دے ان لوگوں میں جو خدا کے ہیں اور ان لوگوں میں جو خدا کے نہیں ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محض ایک عام قانون کے طور پر ہم بیان نہیں کر رہے کہ دلیل والے جیت جایا کرتے ہیں یا وہ فلسفہ حیات زندہ رہا کرتا ہے جس کے اندر قوت استدلال ہو بلکہ فرماتا ہے اس کے علاوہ آسمان سے بھی نشان ظاہر ہوتے ہیں اور جب وہ نشان ظاہر ہوتے ہیں تو لازماً ہلاک ہونے والے ہلاک ہو جایا کرتے ہیں اور جن کو خدا زندہ رکھنا چاہتا ہے ان کونئی زندگی عطا ہو جایا کرتی ہے۔پس آخری خلاصہ ان سب باتوں کا یہی ہے کہ اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلوة جماعت احمدیہ کو کبھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔صبر کے ہر مفہوم کو صبر کے ساتھ پکڑ کر بیٹھے رہنا ہے اور عبادت میں ترقی کرنی ہے اور عبادت میں محبت ڈال دینی ہے، عبادت میں آنسوؤں کو شامل کر دینا ہے۔خشک پودے پھل نہیں دیا کرتے اسی طرح خشک عبادتیں بھی ضائع ہو جایا کرتی ہیں۔عبادت میں وہ مفہوم پیدا کر دیں جو اللہ تعالیٰ پیدا فرمانا چاہتا ہے پھر دیکھیں کہ کس طرح کثرت کے ساتھ آپ پر صلوات نازل ہوں گی خدا تعالیٰ کی طرف سے۔صبر میں صبر والا مفہوم پیدا کر دیں تو آسمان بشارتیں دے گا آپ صبر کرنے والوں کو اور کوئی دنیا کی طاقت نہیں ہے جو آپ کو نقصان پہنچا