خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 96 of 854

خطبات طاہر (جلد 3۔ 1984ء) — Page 96

خطبات طاہر جلد ۳ 96 96 خطبه جمعه ۱۰ر فروری ۱۹۸۴ء کسی طرح بھاگ نہیں سکتا۔سو اپنے خدا کو جلدی راضی کر لو اور قبل اس کے کہ وہ دن آوے جو خوفناک دن ہے یعنی طاعون کے زور کا دن جس کی نبیوں نے خبر دی ہے، تم خدا سے صلح کرلو۔وہ نہایت درجہ کریم ہے، ایک دم کی گداز کرنے والی تو بہ سے ستر برس کے گناہ بخش سکتا ہے اور یہ مت کہو کہ تو بہ منظور نہیں ہوتی۔یا درکھو کہ تم اپنے اعمال سے کبھی بچ نہیں سکتے۔ہمیشہ فضل بچاتا ہے نہ اعمال۔اے خدائے کریم و رحیم ! ہم سب پر فضل کر کہ ہم تیرے بندے ہیں اور تیرے آستانہ پر گرے ہیں۔آمین۔( یہ الفاظ حضور رحمہ اللہ نے تین بار دہرائے ) لیکچر لاہور روحانی خزائن جلد۲۰ صفحه ۱۷۴) خطبہ ثانیہ کے بعد حضور نے فرمایا: صفیں بنالیں اور سیدھی صفیں بنائیں اور بیچ میں خلا نہ رہے۔