خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 591
خطبات طاہر جلد ۲ 591 خطبه جمعه ۲۵ / نومبر ۱۹۸۳ء جو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے خوف بھی بعض دفعہ قوت جاذ بہ کا کام دیتا ہے اور بعض دفعہ قوت دفع کا کام کرتا ہے، دھکیلنے کا کام کرتا ہے اور خدا کا خوف بڑی قوت کے ساتھ اپنی طرف کھینچتا ہے جبکہ غیر اللہ کا خوف خدا سے دور دھکیل دیتا ہے اور غیر اللہ کی جانب کھینچتا ہے۔پس جب تک ان مقناطیسی قوتوں کی Polarization یعنی تقطیب کو درست نہ کیا جائے یا یوں کہئے کہ جب تک ان کا رخ صحیح نہ کیا جائے اس وقت تک انسان کامیاب ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ سب سے بڑی قوت جس کا مقابلہ کرنے کی دوسری قو تیں راہ نہیں پاتیں ان کا اس کے سامنے کوئی بس نہیں چلتا وہ یہی مقناطیسی قوت ہے اور عالم روحانیت میں بھی اسی قسم کا ایک سائنسی نظام کارفرما ہے۔خصوصاً قرآن کریم کے مطالعہ سے تو ہمیں ایک بڑا گہرا سائنسی نظام ملتا ہے جس کی عالم ظاہری سے تشبیہ دی گئی ہے اور قرآن کا عالم باطنی بھی اس کے مطابق بہت سے گہرے سائنسی مضامین اپنے اندر رکھتا ہے اس میں بھی اسی قسم کے قوانین کارفرما ہیں۔غرض جو مرض ہو اس کی درستی ضروری ہے اور ہدایت سے محروم رہنے میں مرض یہی ہے کہ انسان کے دل پر غیر اللہ کا خوف غالب رہتا ہے اس لئے براہ راست مرض کو پکڑنا چاہئے۔کوئی مبلغ کامیاب نہیں ہوسکتا جب تک پہلے مرض کو دور کر کے دل کو صاف اور پاک نہ کیا جائے۔مطلب یہ ہے کہ لوگوں کو جھنجھوڑا جائے ، ان سے کھل کر بات کی جائے اور یہ ایسی بات ہے جس کے نتیجہ میں کوئی منافرت نہیں پیدا ہوتی، کوئی اشتعال انگیزی نہیں پیدا ہوئی کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ اچھا تم خدا کا خوف دلاتے ہو میں تمہیں جو تیاں ماروں گا یا میں ڈنڈے سے تمہیں ٹھیک کر دوں گا اور جب تک خدا کا خوف پیدا نہ ہو آپ کی اگلی بات قبول نہیں ہو سکتی اور جب خدا کا خوف پیدا ہو جائے تو یہ آپ کے لئے امن کا ایک سایہ پیدا کر دیتا ہے آپ کے لئے قلعہ کی دیواریں بن جاتا ہے پھر اس قلعہ پر حملہ نہیں ہوسکتا۔اب دیکھیں کتنا عظیم الشان کلام ہے جو معاملات کی تہ تک اترتا ہے اور پھر ہر معاملہ میں انسان کی راہنمائی فرماتا ہے۔اس کے باوجود جب غیر قوموں کو رسالات یعنی پیغامات پہنچائے جاتے ہیں تو کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو خوف خدا پر آمادہ نہیں ہوتے۔ڈرانے کے باوجود وہ اللہ کا خوف نہیں کرتے اور غیر اللہ کے خوف سے مغلوب ہو چکے ہوتے ہیں ان سے بھی واسطہ پڑتا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں فرما تا کہ جب تک کوئی اپنے دل میں خوف پیدا نہیں کر لیتا اس وقت تک پیغام نہیں