خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 589 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 589

خطبات طاہر جلد ۲ 589 خطبه جمعه ۲۵ / نومبر ۱۹۸۳ء خشیت الہی ( خطبه جمعه فرموده ۲۵ نومبر ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی: الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسالَتِ اللهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللهَ وَكَفَى بِاللهِ حَسِيبًا (الاحزاب : ۱۶) اور پھر فرمایا: قرآن کریم میں خشیت کے مضمون کو بڑی کثرت سے بیان فرمایا گیا ہے اور اس کے منفی پہلو پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور اس کے مثبت پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔چنانچہ ان تمام آیات پر ایک نظر ڈال کر غور کیا جائے اور اس کا خلاصہ نکالا جائے جن میں خشیت کا ذکر آتا ہے تو وہ یہی بنتا ہے کہ خشیت دو قسم کی ہوتی ہے ایک انسانوں کی خشیت اور دوسری اللہ کی۔اس لحاظ سے تمام بنی نوع انسان دو گروہوں میں بٹ جاتے ہیں۔ایک وہ جو اللہ سے ڈرتے ہیں اور دوسرے وہ جو انسانوں سے ڈرتے ہیں۔اور پھر اللہ سے نہ ڈرنے والوں کی آگے ایک اور قسم بیان فرمائی گئی کہ وہ انسانوں سے ڈریں یا کسی اور چیز سے ، وہ غیر اللہ سے ڈرتے ہیں یعنی اس مضمون کو اور زیادہ وسعت دے دی گئی کہ خدا کے سوا ڈر نے والے کچھ انسانوں سے ڈرنے والے ہیں کچھ بعض غیر انسانی قدروں سے ڈرنے والے ہیں۔مثلاً کوئی جن سے ڈر رہا ہے ، کوئی بھوت سے ڈر رہا ہے، کوئی جھوٹے خداؤں سے ڈر رہا ہے۔تو فرمایا غیر اللہ سے ڈرنے والے ایک وسیع گروہ سے تعلق رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ