خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 554 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 554

خطبات طاہر جلد ۲ 554 خطبه جمعه ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۳ء یہ تو ایک جاری سلسلہ ہے اور نئی صدی کے قرب کے ساتھ اس کا تعلق ہے اور جیسا کہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نور اللہ مرقدہ بارہا فرمایا کرتے تھے کہ یہ پہلی صدی تو غلبہ اسلام کی تیاری کی صدی ہے اور اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی تو جتنا جتنا ہم اس صدی میں داخل ہونے والے ہیں اور اس کے قریب ہوتے چلے جا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ تیاری میں جو کمیاں رہ گئی تھیں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہ جلدی جلدی پوری کر رہا ہے تا کہ ہمیں پھر بعد میں یہ احساس نہ ہو کہ فلاں چیز بھی تیاری والی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی اور فلاں بھی رہ گئی۔واپس تو ہم مر نہیں سکتے۔انسان جب سفر پر روانہ ہوتا ہے تو بعض دفعہ گھر میں کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں اور وہ اپنا رخ گھر کی طرف موڑ بھی لیتا ہے۔کہتا ہے چلو واپس جا کر وہ بھی لے آؤں لیکن غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہمارا جو سفر جاری ہے اس میں تو ہم واپس نہیں مر سکتے اس میں تو لازماً ہر قدم آگے بڑھے گا اس لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل نے ہماری تیاریاں مکمل کروانی شروع کی ہوئی ہیں اور میں امید رکھتا ہوں کہ جب ہم اگلی صدی میں داخل ہوں گے تو اس قدر تیز رفتاری سے داخل ہوں گے کہ گویا پہلی رفتار سے بعد کی رفتار کو کوئی نسبت نہیں ہوگی اور یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے۔خدا تعالیٰ جس طرح غیر ممالک میں جماعت پر فضل فرمارہا ہے اور جماعت کی طرف لوگوں کی توجہ پیدا ہورہی ہے اور جس طرح باہر سے مطالبے آ رہے ہیں اور ترقی کے نئے نئے رستے کھل رہے ہیں وہ اگر یہاں بیان کئے جائیں تو اس کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں اور وہ بھی مختصر بیان کئے جاسکیں گے۔مجھے سارا سال جو ڈاک موصول ہوتی ہے اس کی اوسط سات سو خطوط روزانہ ہے۔ان خطوط میں سے ایک بڑی تعداد بیرونی ممالک سے آتی ہے یا مختلف ممالک کی خبروں سے متعلق دفاتر کے ذریعہ موصول ہوتی ہے۔چنانچہ حالات کو پڑھ کر دل اللہ کی حمد سے بھر جاتا ہے کہ کس طرح روزانہ ترقی کے نئے نئے میدان ہمارے سامنے کھل رہے ہیں۔پس اگر سال کے ۳۶۵ دنوں میں ہر روز بیسیوں ترقی کے نئے میدان سامنے آ رہے ہوں تو یہ کہنا کہ ان کو بیان کرنے کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں قطعاً کوئی مبالغہ نہیں۔اصل واقعات کا خلاصہ تو گھنٹوں میں پیش کیا جاسکتا ہے لیکن ان پر تفصیلی روشنی نہیں ڈالی جاسکتی۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب تک جن جن ممالک میں جماعتیں قائم ہو چکی ہیں اور جہاں جہاں ترقی کے نئے رستے کھل رہے ہیں وہاں وہاں تحریک جدید دن رات کوشاں ہے اور پورا