خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 531 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 531

خطبات طاہر ۲ خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: 531 خطبه جمعه ۱۴ اکتوبر ۱۹۸۳ء چونکہ ابھی میں سفر کی حالت میں ہوں اور تھوڑی دیر کے بعد ربوہ کے لئے روانہ ہونا ہے اس لئے میں جمعہ کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز جمع کر کے پڑھاؤں گا اور مسافر ہونے کی وجہ سے عصر کی نماز قصر کروں گا جو دوست مسافر ہیں وہ میرے ساتھ دوگا نہ پڑھ کر سلام پھیر دیں گے۔ مقامی دوست بغیر سلام پھیرے اس وقت کھڑے ہونگے جب میں دونوں سلام پھیر کر فارغ ہو جاؤں گا۔ نماز میں بے صبری نہیں دکھانی چاہئے جب تک امام نماز کی حالت میں بیٹھا ہوا ہے مقتدی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ الگ ہو جائے ۔ اس لئے جب دوسرا سلام پھر جائے اس وقت تسلی سے اٹھیں اور دو رکعتیں پوری کریں۔ اکثر دوستوں کو اس مسئلہ کا علم ہے لیکن چونکہ نئی نسلیں آگے شامل ہوتی رہتی ہیں اس لئے ان باتوں کو بار بار دہرانا پڑتا ہے۔ روزنامه الفضل ربوه ۱۱ دسمبر ۱۹۸۳ء )