خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 524 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 524

خطبات طاہر ۲ 524 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۳ء تمہارا علم تمہاری فراست اور تمہارا ادراک کو تاہ ہے تم اس تک نہیں پہنچ سکتے۔تم میرے غلاموں کی شان دیکھو۔ان میں سے ایسے بھی ہیں جن کے بالوں میں خاک اڑ رہی ہوتی ہے جن کا حال پراگندہ ہوتا ہے لیکن جب وہ خدا پر قسم کھا لیتے ہیں کہ خدا کی قسم یہ واقعہ ہوگا تو خدا ایسا واقعہ ضرور کر دیا کرتا ہے۔اس کو کہتے ہیں مالکیت میں شامل کر دینا۔تو صفت مالکیت ایسی نہیں ہے جو آپ اپنی ذات سے یا اپنی کوشش سے اختیار کر سکیں۔انسان کے پاس کچھ نہیں ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے ربوبیت رحمانیت اور رحیمیت کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ ہی دے سکتا ہے۔صرف آپ کا ایک ارادہ ہے، نیک تمنا ہے کہ ہم ایسا بننے کی کوشش کریں۔جب آپ پوری نیت کے ساتھ ، پوری وفا کے ساتھ ، پورے بجز کے ساتھ ، پورے پیار اور محبت کے ساتھ اپنے رب کے رنگ میں رنگین ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو پھر اس کی صفت مالکیت جلوہ دکھاتی ہے اور وہ انسان کو مالک بنا دیتی ہے۔پس اگر احمدی نے اس سارے زمانہ کی تقدیر بدلنی ہے تو اس کا یہی ایک طریق ہے جو مجھے معلوم ہے اس کے سوا اور کوئی طریق نہیں ہے۔یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے، یہی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سنت ہے اور یہی اس کی تفسیر ہے جو آپ نے مختلف وقتوں میں بیان فرمائی۔پس مجھے نظر آ رہا ہے کہ خدا کی قدرت مالکیت کے جلوے دکھانے کے لئے تیار ہے۔آپ کو مبارک ہو کہ خدا تعالیٰ بنی نوع انسان پر اور احمدیت کی قربانیوں پر رحم فرما رہا ہے۔وہ جان چکا ہے کہ احمدی پورے خلوص اور محبت اور وفا کے ساتھ اپنا سب کچھ اس کی راہ میں فنا کرنے کے لئے تیار ہورہے ہیں۔چنانچہ ہم پر اس کے پیار کی نظریں پڑ رہی ہیں اور جو کچھ میں نے دیکھا ہے وہ مالکیت کے جلوے تھے جور بوبیت اور رحمانیت اور رحیمیت کے ذریعہ سے ظاہر ہوئے لیکن وہ سب جلوے مالکیت کے جلوے تھے۔ہماری محنت کا اس میں کوئی دخل نہیں تھا۔اللہ تعالیٰ مالک ہے وہ لوگوں کے دلوں میں تبدیلیاں فرما رہا ہے۔جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اس وقت خطبہ میں تفصیل سے باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے مگر میں نے اس مضمون کا آغاز کر دیا ہے۔اب تو مجھی کی باتیں بیان کرنے کا وقت بھی نہیں رہا۔میرا خیال تھا نجی کے ذکر سے تھوڑی سی بات آگے چلے گی تو میں آپ کو کچھ باتیں سناؤں گا۔اب وقت کی رعایت سے صرف چند باتیں ہی بیان کر سکتا ہوں۔