خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 513 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 513

خطبات طاہر ۲ 513 خطبه جمعه ۱۴ را کتوبر ۱۹۸۳ء سورہ فاتحہ میں مذکور صفات الہیہ اور دورہ نجی کے واقعات ( خطبه جمعه فرموده ۱/۱۴اکتوبر ۱۹۸۳ء بمقام دارالذکر لاہور ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ النصر کی تلاوت فرمائی: إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًان فَسَبِّحْ بِحَمْدِرَتِكَ وَاسْتَغْفِرُهُ * إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا (النصر) اور پھر فرمایا: میں کل مشرق بعید کے دورے سے واپس کراچی پہنچا تھا۔اللہ تعالیٰ کا یہ بہت ہی بڑا احسان ہے کہ اس نے اس دورے کے بہت سے حقوق اور ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور اپنے فضل سے وہ راستے آسان فرما دیئے جن راستوں پر چلنے کی میری ذات میں ہمت اور طاقت نہ تھی۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے دلوں کو کھول دیا اور میری بات میں اثر پیدا کیا اور ایسا انتظام فرمایا کہ تربیت کا بھی موقع ملا اور تبلیغ کا بھی اور پیغامات پہنچانے کے وہ ذرائع مہیا ہوئے جو ہمیں میسر نہیں تھے۔ان علاقوں میں چونکہ جماعت کا کوئی خاص اثر نہیں تھا اس لئے بظاہر کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی کہ ہماری درخواست پر ہمارے لئے وہ مہیا کئے جائیں۔اسی طرح رسل و رسائل اور ریڈیائی ذرائع بھی