خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 494 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 494

خطبات طاہر جلد ۲ 494 خطبه جمعه ۲۳ / ستمبر ۱۹۸۳ء کا انتظام کیا ہے۔اور اب آپ سارے مل کر ان کے روحانی وارث ہیں۔آپ ہی ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی نمائندگی کرنی ہے، اس لئے ان چھوٹی چھوٹی برائیوں سے صرف نظر نہ کریں۔یہ حقیقت میں بہت بڑی ہیں اور وحدت کی قدر کریں۔ہر وہ بات کریں جس سے آپس میں محبت پیدا ہوتی ہے، ہر اس بات سے نفرت کریں جس سے آپس میں نفرت پیدا ہوتی ہو اور جو پہلے ہو چکا اس کو ختم سمجھیں اور آئندہ کے لئے اگر آپ کی موجودگی میں کوئی بات ہو جس سے نفرت پیدا ہوتی ہوتو اس کو روکیں یا وہاں سے اٹھ کر چلے جائیں جو لوگ نفرت پیدا کرتے ہیں ان سے تعلق توڑ لیں۔صرف وہی وجود ہیں جو تعلق توڑنے کے لائق ہیں باقی کوئی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو سچا احمدی بنے کی توفیق عطا فرمائے۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: یہ میرا اس سفر کا پہلا اور آخری جمعہ ہے جو نجی میں آیا ہے۔اس کے بعد ہم انشاء اللہ تعالیٰ پرسوں آسٹریلیا کے سفر کے لئے روانہ ہوں گے۔احباب جماعت خاص طور پر دعا کریں اور کثرت کے ساتھ دعائیں کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بقیہ سفر کو بھی بہت بہت مبارک کرے اور جو سفر آپ کے ساتھ گزر گیا ہے اللہ کے فضل سے اس کے جو بھی نیک اثرات ظاہر ہوئے ہیں ان کو بھینگی عطا کرے، وہ جاری رہیں، میرے جانے کے ساتھ مٹ نہ جائیں اور جو نیکیاں آپ قبول نہیں کر سکے۔خدا کرے بعد میں ان کا پیج پرورش پائے اور وہ پھوٹ پڑے اور کوئی ایسی بات نہ رہے جس سے آپ فائدہ نہ اٹھا سکیں۔اس کے لئے بہت دعا کی ضرورت ہے۔جب آپ دعا کریں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو بہت زیادہ برکتیں عطا فرمائے گا۔(روز نامه الفضل ربوه ۲۵ رستمبر ۱۹۸۳ء)