خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 492
خطبات طاہر جلد ۲ 492 خطبه جمعه ۲۳ ستمبر ۱۹۸۳ء صلا عورتوں میں زیادہ پائی جاتی ہیں وہ اپنی بہنوں کی غیبت کرتی ہیں اور ان کی برائیاں بیان کرتی ہیں ۔ اب رانیان بیان کرتی ہیں۔ اب ہم جو باہر سے آئے ہیں کیا ضرورت تھی ہمیں یہ بتانے کی کہ فلاں عورت میں یہ قص ہے یا فلاں بھائی میں یہ نقص ہے پر دو پوشی کرنی چاہیئے تھی چنانچہ اس کے آگے اسلام پردہ پوشی کا مضمون شروع کر دیتا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے نصیحت فرمائی کہ اگر تم دوسری باتوں سے باز نہیں آتے تو کم از کم ایک بات یاد رکھو کہ تمہارے اندر بھی نقص ہیں۔ اگر تم اپنے بھائی کی پر دو پوشی نہیں کرو گے تو تمہارا خدا تمہاری پردہ پوشی نہیں کرے گا وہ بھی تو تمہارے عیوب ڈھانکے ہوئے ہے۔ (ابو داؤد کتاب الادب باب فی الغبية ) اگر خدا بھی یہی کام شروع کرے جو گندی سوسائٹی کے لوگ کرتے ہیں کہ کسی کی برائی دیکھی اور آگے اس کا اشتہار دے دیا، کسی سے بری بات سنی تو آگے چلا دی تو اللہ تعالیٰ کی تو آپ کے سب عیبوں پر نظر ہے آپ رات کی تاریکی میں چھپ کر چھوٹے سے چھوٹا گناہ کریں، اللہ تعالیٰ اس کو بھی جانتا ہے۔ کسی کے متعلق دل میں میل آ جائے خدا اس کو بھی جان رہا ہوتا ہے اور اگر خدا آپ سے بھی وہی سلوک شروع کر دے تو آپ کے دل میں کسی کی برائی آئے اور خدا تعالیٰ یہ بتا دے کہ دیکھو تمہارے متعلق یہ سوچتا ہے آپ کو خدا نے کتنے پردوں میں رکھا ہوا ہے۔ آپ کی سوچ آپ کی چیز ہے آپ جو مرضی سوچ جائیں ، یہ ۔ یہ ہے ستاری خدا تعالیٰ کی دوسرے کو پتا نہیں لگتا۔ دیواریں آپ کو راستہ روک لیتی ہیں، کپڑے آپ کی برائیاں روک لیتے ہیں ، آپ کے بدن کے عیب چھپا لیتے ہیں۔ خدا اتنا ستار ہو اور اپنی مخلوق سے رحم کرنے والا اور ہر برائی پر پردہ ڈالنے کے اس نے انتظام کئے ہوں اور وہ کہے کہ میری مخلوق سے یہ سلوک کرو جو میں نے تم سے کیا ہے اور آپ وہ نہ کریں آپ اس کے پردے پھاڑ نے پر لگ جائیں اور دوسروں کی برائیاں تلاش کرنے پر لگ جائیں اس کی برائیوں کے اشتہار دینے پر لگ جائیں تو بتائیے کہ پھر آپ کا کیا حق ہے کہ ستار خدا کی رحمت کے تابع رہیں۔ اللہ تعالیٰ پھر ایسی قوموں سے رحمت چھین لیا کرتا ہے۔ وہ خود پردے پھاڑ کر انتظام کر دیا کرتا ہے۔ وہ پھر ان کی برائیاں ظاہر کرنی شروع کر دیتا ہے۔ پس اسلامی نظام کو سمجھیں اور اس بات کو خوب سمجھ لیجیئے کہ آپ جب تک موحد نہیں بنیں گے اور اس دنیا میں بھی ایک موحد سوسائٹی کو پیدا نہیں کرتے اس وقت تک فرضی توحید کوئی چیز نہیں۔ توحید وہ ہے جو عمل کی دنیا میں نظر آ رہی ہو اور خدا نے آپ کو اس کے نمونے دے دیئے ہیں۔ اس کے بعد بھی اگر