خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 39 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 39

خطبات طاہر جلد ۲ 39 39 خطبه جمعه ۲۱ جنوری ۱۹۸۳ء پردہ کی تحریک پر مثبت رد عمل اور عورتوں کے حقوق کی ادائیگی کی تلقین ( خطبه جمعه فرموده ۲۱ جنوری ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: گزشتہ جلسہ سالانہ پر مجھے مستورات سے خطاب میں ” پر دے“ کی طرف توجہ دلانے کی توفیق عطا ہوئی۔اس کے نتیجے میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ احمدی مستورات کے ردعمل کی جور پورٹیں موصول ہو رہی ہیں وہ انتہائی خوش کن ہیں اور اس لائق ہیں کہ ان کو پڑھ کر دل حمد اور شکر سے بھر جائے۔ان خواتین کے لئے دل سے دعا نکلتی ہے جنہوں نے اللہ اور رسول کے نام پر کی جانے والی تحریک کو سعادت مندی کے ساتھ اور عہدِ بیعت کو وفاداری کے ساتھ نباہتے ہوئے قبول کیا اور غیر معمولی قربانی کے مظاہرے کئے۔بڑی کثرت کے ساتھ مختلف جماعتوں کے عہدیداران کے بھی اور خودان مستورات کے بھی خطوط آرہے ہیں جنہوں نے اپنی غفلتوں پر اللہ تعالیٰ کے حضور استغفار کی اور بڑے ہی درد کے ساتھ توبہ کی اور آئندہ کے لئے یہ عہد کیا کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کی ہر تعلیم پر پوری طرح کار بند رہیں گی۔یہ خطوط ایسے ایسے عجیب قلبی جذبات اور کیفیات پر مشتمل ہوتے ہیں کہ ناممکن ہے کہ ان کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور ان خواتین کے لئے دل سے دعا ئیں نہ نکلیں۔ان خطوط میں بعض ایسے