خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 403
خطبات طاہر جلد ۲ 403 خطبه جمعه ۵ را گست ۱۹۸۳ء اور پھر فرمایا: نیکی اور بدی کا ازلی مقابلہ اور ہماری ذمہ داریاں ( خطبه جمعه فرموده ۵ اگست ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل قرآنی آیات تلاوت کیں : وَأَقِمِ الصَّلوةَ طَرَفَي النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنَ الَّيْلِ إِنَّ الْحَسَنَتِ يُذْهِبْنَ السَّيَّاتِ ذَلِكَ ذِكْرَى لِلذَّكِرِينَ وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ فَلَوْلَا كَانَ مِنَ الْقُرُونِ مِنْ قَبْلِكُمْ أُولُوا بَقِيَّةٍ يَنْهَوْنَ عَنِ الْفَسَادِ فِي الْأَرْضِ إِلَّا قَلِيْلًا مِمَّنْ أَنْجَيْنَا مِنْهُمْ ۚ وَاتَّبَعَ الَّذِينَ ظَلَمُوْا مَا أُتْرِفُوا فِيهِ وَكَانُوا مُجْرِمِينَ (هود: ۱۱۵ ۱۱۷) عبادت الہی کے مختلف مقاصد ہیں اور مختلف فوائد انسان کو پہنچتے ہیں۔تعلق باللہ اس کا ایک پہلو اور تعلق بالعباد دوسرا پہلو ہے۔نماز تعلق بالعباد میں سب سے بڑا فائدہ یہ دیتی ہے کہ معاشرہ میں خوبیاں پیدا کرتی اور برائیاں دور کرتی چلی جاتی ہے اور معاشرہ روز بروز پہلے سے بڑھ کر دلکش ،