خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 373
خطبات طاہر جلد ۲ 373 خطبہ جمعہ ۱۸ جولائی ۱۹۸۳ء ناک اور کربناک لمحوں کو رحمت اور سلامتی میں تبدیل کیا کرتا ہے وہ نور آپ کے وجود پر نازل ہونے لگ جائے اور اسی کا نام لیلۃ القدر ہے۔اگر حضرت محمد مصطفی عملے ایک رات کسی کو نصیب ہو جائیں اور اس کے وجود میں محبت کے ذریعہ داخل ہو جائیں اور اس کے انگ انگ میں سما جائیں ، اسکی فطرت بن جائیں ، اس کی عادتیں ہو جائیں، اس کی خصلتوں پر اثر انداز ہو جائیں تو اس سے بہتر لیلۃ القدر اور کوئی لیلۃ القدر نہیں۔یہ وہ لیلۃ القدر ہے کہ ہزار مہینے اس کے پاؤں چومیں اور چائیں اور اس کے سامنے گریہ وزاری کریں اور سجدے کریں تب بھی یہ رات ان سارے مہینوں پر حاوی اور بھاری اور زیادہ برکتوں والی ہوگی۔پس آج یہ کوشش کریں آج بھی اور بقیہ دنوں میں بھی، آج کی رات بھی اور بقیہ راتوں میں بھی اس کثرت کے ساتھ حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود بھیجیں کہ وہ سراج منیر جو اس کا ئنات کی روحانی دنیا کا سراج منیر ہے وہ آپ کی کائنات وجود کا بھی سراج منیر بن جائے اور آپ کی ذات میں بھی چمکنے لگے، آپ کے دل میں بھی داخل ہو جائے اور آپ کی ساری زندگی کو منور کر دے اور اگر جماعت احمدیہ کو یہ لیلۃ القدر نصیب ہو جائے تو اس لیلۃ القدر کی برکتوں کو کوئی دنیا میں چھین نہیں سکتا۔ناممکن ہے۔یہ لیلۃ القدر اس مَطْلَعِ الْفَجْرِ میں تبدیل ہو جایا کرتی ہے کہ اچانک ایک عظیم الشان انقلاب برپا ہوتا ہے۔جسے رات کہتے تھے اسے دن کہنے لگتے ہیں ، جسے اندھیرے سمجھا کرتے تھے وہ روشنی بن جاتی ہے اور مطلع الفجر ہو جاتا ہے۔اس یقین کے ساتھ اورمحمد مصطفی ﷺ کی محبت اور آپ کی برکتوں کے ساتھ انسان زندہ رہتا ہے پھر کبھی اس کی زندگی میں کوئی رات نہیں آتی۔اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں دنیا کو اسلام کے نور سے منور کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران فرمایا: دعا کا ذکر چل رہا تھا تو میں آپ کو یاد دلاتا ہوں کہ آپ پر اللہ تعالیٰ کی حمد اور شکر خاص طور پر اس لئے بھی واجب ہے کہ گزشتہ جمعہ میں نے آپ کو توجہ دلائی تھی کہ اللہ تعالیٰ سے رحمت مانگیں۔بارش وہ جو اس کے فضلوں اور رحمتوں کی بارش ہو جو موسموں کو اس طرح تبدیل کرتی ہے کہ ٹھنڈی اور تسکین بخش ہواؤں کی شکل اختیار کر لیتی ہے ، اپنے رب سے وہ مانگیں جو کیفیت ہی بدل دیتی ہے اور جماعت