خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 314
خطبات طاہر جلد ۲ 314 خطبه جمعه ۳/ جون ۱۹۸۳ء اللہ تعالیٰ پیش کر رہا ہے۔پس ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احسان تلے دبے ہوئے ہیں اور آپ کے عشق کے دعوے کرتے ہیں اور آپ کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس لئے تیار ہیں کہ آپ نے قرآن کو ہم پر روشن فرمایا، آپ نے انبیاء کی عصمت کو دوبارہ دلائل دے کر بیان فرمایا۔دل یقین سے بھر گئے کہ اللہ کے سارے نبی پاک تھے اور سب سے زیادہ پاک حضرت محمد مصطفی ملے تھے۔اللہ کی طرف سے تمام کتا ہیں حکمت اور سچائی پر مبنی تھیں اور سب کتابوں سے بڑھ کر قرآن کریم تھا جو سچائی اور حکمت پر مبنی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔اللہ تعالیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ پر ہمیشہ رحمتیں نازل فرما تار ہے اور آپ کے اس غلام کامل پر بھی جس نے آپ کے مقام کو بڑی پیاری شان کے ساتھ ہم پر واضح فرمایا اور ہمیشہ کے لئے آپ کی محبت میں ہمیں مغلوب کر دیا۔آپ کی محبت میں ہمیشہ کے لئے ہمیں اس طرح محو کر دیا کہ جس قسم کی بھی قیامت ہمارے سر سے گزر جائے ہم حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آپ کے در اور آپ کے قدموں کو نہیں چھوڑ سکتے۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴ /اکتوبر ۱۹۸۳ء)