خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 303
خطبات طاہر جلد ۲ 303 خطبه جمعه ۲۷ رمئی ۱۹۸۳ء جَرِى اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ ( تذكره صفح ۶۳) کہ خدا کا پہلوان مختلف نبیوں کے لبادے اوڑھ کر آیا ہے اس کو کبھی ایک بدی کا مقابلہ کرنا پڑے گا اور کبھی دوسری بدی کا۔اس وقت جتنی بھیا نک بدیاں اور تصورات ہمارے سامنے منہ کھولے کھڑے ہیں ان میں ہر قوم کے بد تصورات موجود ہیں اور ہر قوم کی بدیاں موجود ہیں۔موسیٰ علیہ السلام کے مقابل پر دہریت کا اعلان کرنے والے بھی آج موجود ہیں اس لئے جہاں آپ کو ان سب بدیوں سے نبرد آزما ہونا ہے وہاں یہ یقین کامل بھی ہمیشہ رکھنا ہے کہ ان سب قوموں کا خدا آپ کے ساتھ ہے۔اس خدا سے تعلق جوڑیں کہ وہ سارے معجزات آپ کے حق میں رونما ہوں گے جو مختلف نبیوں کے حق میں کبھی رونما ہو چکے ہیں۔جتنا خطرناک مقابلہ ہے اتنا ہی شاندار انجام بھی آپ ہی کا ہے۔پس دعا کریں اور اللہ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔بہت ہی خوش قسمت ہے وہ قوم جس کو اس عظیم الشان کام کے لئے چنا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہو۔ہمیں ہر لحاظ سے وہ اپنے ساتھ رکھے اور اپنے پر تو کل کرنے کے طریقے سکھائے۔وہ اسلوب سکھائے جس سے ہم خدا والے بن جائیں اور پھر وہ ہر معاملے میں ہر دوسرے سے بڑھ کر ہمارے لئے غیرت دکھائے۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔روزنامه الفضل ربوه ۱۶ اکتوبر ۱۹۸۳ء)