خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 261 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 261

خطبات طاہر جلد ۲ 261 خطبہ جمعہ ۶ رمئی ۱۹۸۳ء ہونی شروع ہو جائیں اور بچے بھی مرنے لگ جائیں بلکہ ایسی رحمتوں والی اور صحت مند بارشیں آئیں گی کہ فضا پاک ہو جائے گی، فصلیں بھی پرورش پائیں گی اور نسلیں بھی پرورش پائیں گی وَيَجْعَل نَّكُمْ جنت اور تمہارے لئے بکثرت باغ اگیں گے۔یہ بارش لہلہاتے ہوئے باغ پیدا کریں گی۔وَيَجْعَلْ لكُمْ آنهرا اور تمہارے لئے نہریں اور دریا جاری ہو جائیں گے۔پھر مَالَكُمْ لَا تَرْجُونَ لِلَّهِ وَقَارَّان کہہ کر ان کی عقل کو جھنجھوڑا اور فرمایا کہ تم کیوں ایسی حماقتوں والی باتیں کر رہے ہو۔تم اپنے رب کے لئے عقل کی بات کیوں نہیں کرتے۔تم نے اپنی بیہودہ اور بے وزن حرکتوں کی بنا پر اپنے رب کو بے وقرا کیوں سمجھا ہوا ہے۔کیا تم سمجھتے ہو کہ نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ میں کوئی حکمت کی بات نہیں ہے کہ تمہاری بے حیائیوں کو بھی برداشت کرتا چلا جائے گا ، وہ تمہاری جہالتوں سے بھی درگزرکرتا چلا جائے تمہاری ہر قسم کی بے وقری حرکتوں سے صرف نظر کرتا چلا جائے اور کوئی نوٹس نہ لے۔اس لئے اپنے رب کی طرف کوئی حکمت، کوئی عقل اور کوئی وزن کی بات منسوب کرو۔وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارَان اس نے تو تمہیں ایسی عظیم الشان طاقتیں دے کر پیدا کیا ہے جس کے نتیجہ میں تم درجہ بدرجہ ترقی کرتے چلے آرہے ہو۔ایسا عظیم الشان صاحب حکمت رب ہے اور تم اس کی طرف بے وقری کی باتیں منسوب کر رہے ہو۔پھر حضرت نوح علیہ السلام نے لوگوں کو آفاق کی طرف متوجہ کیا۔یہ عجیب انداز ہے پہلے ان کے نفوس کی طرف متوجہ کیا۔پھر ان کو اس زمین کی طرف متوجہ کیا جہاں تو بہ کرنے والی قوموں پر خدا تعالیٰ کے فضل نازل ہو سکتے ہیں اور خدا کے فضل نازل ہوتے ہیں۔پھر ان کو آفاق کی طرف متوجہ کیا کہ تم زمین اور آسمان کی طرف کیوں نہیں دیکھتے۔اس زمین اور آسمان کو پیدا کرنے والا ایک ایسا خدا موجود ہے جس نے کائنات کو باطل پیدا نہیں کیا۔یہ وہی رنگ ہے جیسا کہ قرآن کریم میں یہ دعا سکھائی گئی ہے رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذا بَاطِلًا ( آل عمران : ۱۹۲) اور مومن اس دعا کا یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ اے خدا! یہ جوزمین و آسمان کا نظام ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ تو نے کسی چیز کو باطل پیدا نہیں کیا اور جب باطل پیدا نہیں کیا تو پھر اس سے حساب ہو گا۔چنانچہ حضرت نوح فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے سات آسمانوں کو پیدا کیا اور باوجود اس کے کہ یہ سات آسمان ایک دوسرے سے کتنے ہی فاصلوں پر ہیں ان کو طبا قا پیدا کیا۔یہ ایک دوسرے سے کامل طور پر منطبق ہورہے ہیں، ان کے قوانین بھی ایک دوسرے کے ساتھ