خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 229 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 229

خطبات طاہر جلد ۲ 229 خطبه جمعه ۲۲ ر ا پریل ۱۹۸۳ء سورۃ العصر کے مضامین اور صبر کے ساتھ مسلک پر قائم رہنے کی تلقین (خطبه جمعه فرموده ۲ را پریل ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصی ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: میں نے گزشتہ سے پیوستہ خطبہ جمعہ میں وَالْعَصْرِ کے مضمون پر روشنی ڈالتے ہوئے اس سورۃ کے دوسرے حصے کے بعض مضامین خصوصیت کے ساتھ احباب جماعت کے سامنے پیش کئے تھے۔اس کے متعلق مجھے ایک دوست کا خط موصول ہوا جس سے یہ پتہ لگا کہ وَالْعَصْرِ کے متعلق جب میں بعض باتیں بیان کر رہا تھا تو اس میں مجھ سے دوغلطیاں سرزد ہوئیں۔خط لکھنے والے دوست کا میں بہت ممنون ہوں کیونکہ وہ غلطی ایسی ہے کہ اس کا پہلا حصہ خصوصاً اس نوعیت کا ہے کہ اس کی اصلاح ہونی ضروری ہے۔اس دوست نے مجھے لکھا کہ وَالْعَصْرِ کے متعلق میں نے یہ جو کہا ہے کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس سے ہزار سال مراد لئے ہیں تو یہ درست نہیں ہے اور دوسری بات یہ کہ وَالْعَصْرِ کے اعداد ایک ہزار نہیں بنتے بلکہ لَفِی خُسر کے اعداد ایک ہزار ( عملاً تو وه ۹۸۰ بنتے ہیں لیکن تقریباً ایک ہزار بنتے ہیں۔انہوں نے جب اس بات کی نشاندہی کی تو اس سے ایک تو یہ فائدہ پہنچا کہ اس غلطی کا بر وقت علم ہو گیا اور دوسرے جماعت کے سامنے اس