خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 218 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 218

خطبات طاہر جلد ۲ 218 خطبه جمعه ۱۵ را پریل ۱۹۸۳ء بات میں دنیا کی ہر بھلائی کو رکھ دیا گیا اور پھر اس بھلائی کے اعلیٰ رخ کو بیان کیا گیا اور اس میں سے بھی جو چوٹی کا حصہ ہے وہ مسلمانوں کے لئے مقرر کیا گیا۔پس اس نقطہ نگاہ سے جماعت احمدیہ کے سامنے قرآن کریم نے جو منصوبہ رکھا ہے وہ انسانی زندگی کی ہر دلچپسی پر حاوی ہے۔وہ دین پر بھی حاوی ہے اور دنیا پر بھی حاوی ہے۔وہ معاشیات پر بھی حاوی ہے اور اقتصادیات پر بھی حاوی ہے، وہ تمدن پر بھی حاوی ہے اور تہذیب پر بھی حاوی ہے۔وہ حاوی ہے ہماری تجارت پر ، وہ حاوی ہے ہماری سائنس پر، وہ حاوی ہے ہماری صنعت اور حرفت پر اور وہ ہماری کھیلوں پر بھی حاوی ہے، غرضیکہ انسانی زندگی کی دلچسپی کا کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں جو سوچا جا سکتا ہو اور یہ آیت ایک مسلمان کو اس میں آگے بڑھنے کی تعلیم نہ دے رہی ہو۔اس بلند مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مجلس صحت کو قائم کیا گیا اور دنیا کی وہ تمام کھیلیں جو اس وقت کسی بھی جگہ کسی نہ کسی رنگ میں کھیلی جاتی ہیں اور اتنا مقام حاصل کر چکی ہیں کہ انسان کے نزدیک وہ بین الاقوامی حیثیت اختیار کر سکتی ہیں ان کو مجلس صحت کے سپر د کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بعض ایسی کھیلوں کو بھی مجلس صحت کے سپرد کیا گیا ہے جو ابھی تک دنیا میں رواج تو نہیں پاسکیں لیکن اپنی ذات میں وہ اس قابل ہیں کہ ان کو آگے بڑھایا جائے اور ان کی نشو و نما کی طرف توجہ دی جائے۔کبڈی بھی انہیں میں سے ایک کھیل ہے۔یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہم لاشعوری طور پر احساس کمتری کا شکار رہتے ہیں۔وہ آزاد قو میں جن کو دنیا پر ظاہری غلبہ بخشا گیا ان کی کھیلوں کو تو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اپنی کھیلوں کے متعلق خواہ وہ صحت مندی کے لحاظ سے زیادہ مفید ہوں اور کم خرچ پر بہت بہتر رنگ میں فائدہ بخش ثابت ہوں یہی سمجھا جاتا ہے کہ ان کھیلوں کا کیا فائدہ؟ نتیجہ یہ نکلا کہ ترقی یافتہ اور مغربی قوموں کی ہر کھیل پسماندہ علاقوں میں بھی رائج کر دی گئی اور پسماندہ علاقوں کی اچھی کھیلیں بھی مغرب نے رد کر دیں گویا یہ جاہلوں کی کھیلیں ہیں۔مثلاً گلی ڈنڈا ہے۔بدقسمتی سے ہماری تہذیب کا یہ حصہ بن گیا کہ گلی ڈنڈے کو وقت کے ضیاع کے متبادل شمار کیا گیا اور کہا جانے لگا کہ فلاں تو گلی ڈنڈا کھیلتا رہتا ہے۔گویا گلی ڈنڈا کھیلنا ایک نہایت ہی لغو اور فضول حرکت ہے اور اس قابل ہے کہ اس کی ہر طرح مذمت کی جائے۔اس کے مقابل بیس بال Base Ball) جو امریکہ میں کھیلا جاتا ہے اور