خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 217 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 217

خطبات طاہر جلد ۲ 217 خطبه جمعه ۱۵ رابیریل ۱۹۸۳ء مسابقت فی الخیرات اور مجلس صحت کا قیام ( خطبه جمعه فرموده ۱۵ را پریل ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیت قرآنی کی تلاوت فرمائی: وَلِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَ لِيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ( البقرة : ١٣٩) (البقرة: ۱۳۹) اور پھر فرمایا: مجلس صحت کی طرف سے کبڈی کا جو ٹورنامنٹ منعقد کروایا گیا آج اس کا آخری دن تھا۔مجلس صحت کے قیام سے متعلق میں جماعت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں اور بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا قیام ایک وسیع پروگرام کا چھوٹا سا حصہ ہے۔وہ وسیع پروگرام جو میرے پیش نظر ہے وہ قرآن کریم کی اس چھوٹی سی آیت میں درج ہے جس کی میں نے تلاوت کی ہے۔دنیا میں کبھی اتنی مختصر گفتگو میں اتنا وسیع پروگرام کسی کو نہیں دیا گیا جتنا اس چھوٹی سی آیت میں مسلمانوں کو سامنے رکھ دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلِكُلّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَ لِيْهَا ہر قوم کا ایک نصب العین ہوا کرتا ہے، ایک مقصود اور مطلوب ہوتا ہے جس کی وہ پیروی کرتی ہے۔فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ پس اے مسلمانو! تمہارے لئے میں یہ نصب العین مقرر کرتا ہوں کہ ہر اچھی بات میں ایک دوسرے سے آگے نکل جاؤ۔کتنا عظیم الشان اور کتنا وسیع پروگرام ہے اور کتنے اعلیٰ مقاصد ہیں اس پروگرام کے ہر حصے کے۔یہاں یہ نہیں فرمایا گیا کہ صرف عبادتوں میں آگے نکل جاؤ یا صرف فلاں خوبی کو اختیار کرو اور اس میں آگے نکلو بلکہ فرمایا کہ تمہارا نصب العین ہر خوبی میں آگے بڑھ جاتا ہے۔دیکھئے ایک نہایت مختصر