خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 215
خطبات طاہر جلد ۲ 215 خطبه جمعه ۸ / اپریل ۱۹۸۳ء پہچانو ، اپنے منصب کو جانو اور خوب غور کرو اگر تم اس منصب سے ہٹ گئے تو پھر دنیا آئندہ کبھی کسی نصیحت کرنے والے کا منہ نہیں دیکھے گی۔ہلاکت کے سوا پھر دنیا کے مقدر میں کچھ نہیں لکھا جائے گا اس لئے نصیحت خواہ اندرونی ہو یا بیرونی ، خواہ اس کا نام آپ تربیت رکھیں یا اس کو تبلیغ کہیں ، دونوں صورتوں میں لازماً ہمیں حق کی طرف ہی بلانا ہے اور حق کے ساتھ بلانا ہے، اپنے دائرہ کار کے اندر رہ کر بلانا ہے اس سے تجاوز ہرگز نہیں کرنا اور صبر کی طرف بلانا ہے۔پس یہ کام آپ کرتے رہیں اور اس بات کی قطعاً پروانہ کریں کہ دنیا اس وقت غالب ہے۔بڑی بڑی جماعتیں دنیا میں آیا کرتی ہیں جو ایسی چھوٹی چھوٹی جماعتوں سے ٹکر لے لیتی ہیں جن کے اندر یہ صفات حسنہ پائی جاتی ہیں اور تاریخ مذاہب ہمیں بتاتی ہے کہ یہی اقلیتیں ہمیشہ جیتا کرتی ہیں اور وہ جوان صفات سے عاری ہوتی ہیں ہمیشہ ہار جایا کرتی اس لئے اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔حق بات کی طرف بلاتے رہیں حق کے ساتھ بلاتے رہیں، صبر کی نصیحت کرتے ہوئے چلیں اور صبر اپنے اعمال میں اور اپنی گفتگو میں داخل کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور جلد وہ وقت لائے جب ہم انسان کو گھاٹا پانے والے انسان کی بجائے ایک فائدہ اٹھانے والے اور فلاح کی طرف بڑھنے والے انسان میں تبدیل کر دیں۔آمین۔روزنامه الفضل ربوه ۴ / جولائی ۱۹۸۳ء)