خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 201 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 201

خطبات طاہر جلد ۲ 201 خطبہ جمعہ یکم اپریل ۱۹۸۳ء مجلس شوری کے ممبران کو چاہئے کہ وہ چار بجے سے پہلے مقام شوری میں پہنچ کر اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں کیونکہ انشاء اللہ تعالیٰ ٹھیک چار بجے شوری کی کارروائی کا آغاز ہوگا۔وہ سارے احمدی مرد وزن جو ممبران نہیں ہیں وہ بھی دعاؤں کے ذریعے شوری کی کارروائی میں شامل ہو سکتے ہیں۔اسی طرح جہاں جہاں بھی احمدی ہوں وہ ان ایام میں بکثرت دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور رحمت کے ساتھ تمام ممبران کے ذہن روشن فرمائے ، خدا کی خاطر اور خدا کے دین کی بہبود کے لئے بہترین فیصلوں کی توفیق بخشے اور پھر ان فیصلوں پر باحسن رنگ عمل درآمد کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔روز نامه الفضل ربوه ۲۰ جون ۱۹۸۳ء)