خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 157 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 157

خطبات طاہر جلد ۲ 157 خطبه جمعه ۱۸ / مارچ ۱۹۸۳ء جلسہ صد سالہ جوبلی کی تیاریاں اور تو کل علی اللہ ( خطبه جمعه فرموده ۱۸ / مارچ ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا: جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ کی ضروریات سال بہ سال بڑھتی چلی جارہی ہیں اور شاید ہی کوئی سال ایسا آیا ہو گا کہ جب بعض حالات کی مجبوری کی وجہ سے گزشتہ جلسہ سالانہ کے مقابل پر کسی آنے والے جلسہ کی حاضری کم ہوئی ہو۔اس عمومی تدریجی ترقی کے علاوہ بعض ایسے ادوار بھی آسکتے ہیں اور ہم ان ادوار کو خوش آمدید کہتے ہیں جن میں اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے غیر معمولی ترقی عطا فرمائے اور جلسہ کے مہمانوں کی آمد ہماری توقع اور عام اندازوں کے مقابل پر بہت بڑھ جائے۔خصوصاً جب آپ دنیا بھر میں دعوت الی اللہ کر رہے ہیں اور دنیا کے کونے کونے میں احمدی ایک نئے عزم اور ایک نئے ولولے کے ساتھ دعوت الی اللہ کے ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں تو پھر اپنے رب پر حسن ظنی کرنی چاہئے اور یہ یقین رکھنا چاہئے کہ اس دعوت میں برکت بھی ہوگی ، ہماری کوششوں کو ہماری توقعات سے بڑھ کر میٹھے پھل لگیں گے اور بکثرت لوگ احمدیت یعنی حقیقی اسلام میں داخل ہوں گے۔جب ہم اپنے رب پر یہ توقع اور حسن ظنی رکھ کر سفر کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ دنیا بھر کی مختلف قوموں میں سے بکثرت نئے لوگ جوق در جوق سلسلہ میں داخل ہونگے اور جب ہم ان